زندگی میں کامیابی کے لیے ٹائم مینجمنٹ لازمی ہے، بزنس ٹائیکون اشرف باوانی
جانی مانی کاروباری شخصیت اشرف باوانی کا کہنا ہے اگر آپ کو زندگی میں مقصد کے ساتھ اطمیان حاصل ہوتا ہے تو آپ کی زندگی مکمل ہے۔
پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت محمد اشرف باوانی جو کہ ایک بزنس ٹائیکون کی نسبت سے جانے مانے جاتے ہیں کا کہنا ہے زندگی میں سب اہم بات ہے ٹائم مینجمنٹ ، اگر آپ اپنی وقت کو مینج کرلیتے ہیں تو آپ بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔
نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد اشرف باوانی کا کہنا ہے آپ کو اپنے وقت کی تقسیم اسٹوڈنٹ لائف سے سیکھنا ہوگی۔ کیونکہ آپ کو تعلیم بھی حاصل کرنی ہے ، اگر آپ کو کھیلوں کا شوق ہے تو آپ کو کھیل کے لیے وقت نکالنا ہے ، اسی طرح سے مفادعامہ کے کاموں کے لیے وقت نکالنا ہوگا۔ یہ سب کچھ نظم و ضبط کے زمرے میں آتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بزنس ٹائیکون اشرف باوانی کا کہنا تھا میں اللہ تعالیٰ کا بڑا شکر گزار ہوں ، کیونکہ میں زندگی سے بہت زیادہ مطمئن ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے بہت کرم کیا ہے بہت زیادہ نوازا ہے۔ جو کچھ چاہا اللہ نے عطا کردیا۔
زندگی میں فل فلنگ کو ڈیفائن کرتے ہوئے محمد اشرف باوانی کا کہنا تھا کہ آپ جو مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں زندگی میں ، اور مقصد کے ساتھ ساتھ اطمیان حاصل کرنا چاہتے ہیں ، اور اگر وہ چیز مل جاتی ہے تو اس مقصد کا آپ کی زندگی فُل فِل (مکمل) ہے۔
ان کا کہنا تھا زندگی میں مختلف مراحل آتے ہیں ، مختلف کامیابیاں ملتی ہیں ، اور جب آپ بچوں کی خوشیاں اور کامیابیاں دیکھتے ہیں تو وہ بھی لائف کی فُل فؐل منٹ ہے۔
محمد اشرف باوانی نے نیوز 360 کے گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے مزید کون کون سے تجربات شیئر کیے دیکھتے ہیں مزید اس انٹرویو میں۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد ہائی کورٹ کا وزارت داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کی فیملی سے ملاقات کا حکم
عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا