سینیٹر مصطفیٰ نواز کھرکھر کی رخصتی پر سینئر صحافیوں کا سخت ردعمل

سینئر اینکر پرسن حامد میر ، سینئر تجزیہ کار مبشر زیدی اور سینئر خاتون صحافی ماریانہ بابر نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے استعفے کے بعد سینئر اور غیرجانبدار صحافیوں کی اسے پیپلز پارٹی کے لیے بڑے نقصان قرار دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان اور سینئر اینکر پرسن حامد میر نے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "یہ پیپلز پارٹی کے لیے بڑا نقصان ہے۔”

اسی طرح سے سینئر صحافی اور تجزیہ کار مبشر زیدی نے لکھا ہے کہ "آپ کے لیے عزت اور بڑھ گئی۔”

دی نیوز سے منسلک سینئر صحافی اور تجزیہ کار ماریانہ بابر نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کس نے پارٹی کے ایک سیٹنگ سینیٹر کو کب اور کیوں برطرف کیا؟ کیا آپ کو اس بات پر بے چینی ہے کہ مصطفی_نواز بے نظیر کی طرح غلط کو غلط کہہ رہے ہیں یا کسی کوئی اور سینیٹ کی سیٹ خرید رہا ہے؟۔’

ماریانہ بابر نے مزید لکھا ہے کہ "اگر یہ پہلی والی بات ہے تو یہ چونکانے والی ہے ، اور آپ سندھ کی جاگیر سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔”

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی کے کہنے پر گذشتہ روز سینیٹرشپ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اعظم سواتی کے لیے آواز اٹھانا مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مہنگا پڑ گیا

انہوں نے میڈیا کو گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں پارٹی کے سینئر رہنما نے پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا تھا کہ بعض معاملات میں آپ کا موقف پارٹی پالیسی سے متصادم ہے اس لیے آپ سینیٹرشپ سے استعفیٰ دے دیں۔

متعلقہ تحاریر