سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کردیا

تمام پیشگوئیاں کو مسترد کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ کسی دوسری پارٹی کو جوائن نہیں کررہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چیمبر میں پیش ہوئے اور دستی طور پر اپنا استعفیٰ کو دیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ میں پارٹی قیادت کے احکامات کی روشنی میں اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں ۔ یہ ہدایات مجھے پارٹی کے سینئر رہنما فاروق ایچ نائیک کی جانب سے موصول ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

 کے جی ایف2 کی موسیقی چرانے کا کیس: کانگریس کے 2 ٹوئٹر ہینڈل بلاک کرنیکا حکم

گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس کی سیکورٹی کے لیے رینجرز طلب کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ "اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کے معاملے پر بولنے پر پارٹی قیادت میرے حالیہ سیاسی موقف سے ناخوش ہے۔”

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا مجھے آج پارٹی کی لیڈرشپ کی جانب سے طلب کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی آپ کے حالیہ دنوں کے بیانات سے خوش نہیں اس لیے آپ سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا میں خوشی سے اپنی نشست سے مستعفی ہورہا ہوں ، تاہم ان کا کہنا تھا میں مختلف قومی امور پر بطور سیاسی کارکن اپنی رائے دیتا رہا ہوں گا۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا میں پارٹی کی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مجھے سینیٹ کی رکنیت کے قابل سمجھا۔

استعفے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا ان کے مستقبل کے حوالے سے جو پیشگوئیاں کی جاری ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ، اور وہ کسی دوسری جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کررہے ۔

متعلقہ تحاریر