پاکستانی شہری کی انجان بھارتی مہمانوں کی پرتپاک دعوت نے دل جیت لیے

جب کوئی پردیس کا سفر کرتا ہے تو ہمیشہ بے چینی کا احساس ہوتا ہے لیکن یہ احساس جلد ہی ایک خوشگوار تجربے میں بدل جاتا ہے جب مہمان کا پرتپاک استقبال کیا جاتا ہے، ایساہی شاندار استقبال بھارتی خاندان  کا بھی پاکستان میں ہوا جس نے نہ صرف مہمانوں بلکہ دیگر بھارتیوں کے دل بھی جیت لیے

پاکستانی شہری طاہرخان نے وطن عزیز آئے بھارتیوں مہمانوں کو بریانی کی دعوت دیکر نہ صرف ان کے بلکہ بھارتیوں شہریوں کے دل بھی جیت لیے۔ دعوت کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپر شیئر کی گئی ایک وڈیو میں بتایا گیا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھارتی شہر حیدر آباد سے آئی ایک فیملی پاکستانی شہری طاہرخان  نے بریانی کی دعوت دیکر ان کے دل جیت لیے ۔

یہ بھی پڑھیے

مودی کے مظالم کا شکار بھارتی صحافی محمد زبیر نوبل پرائز کی دوڑ میں شامل

حیدر آباد دکن کی فیملی اپنی ٹینس کی کھلاڑی بیٹی جوکہ اسلام آباد میں ایک ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے آئیں ہیں ان کے ساتھ ٹینس کورٹ جانے کے لیے ٹیکسی کے انتظار کررہے تھے کہ طاہر خان نامی شخص نے انہیں لفٹ دی ۔

طاہر خان کو مذکورہ خاندان نے بتایا کہ وہ بھارت سے ہیں تو پاکستانی شہری نے انہیں بے حد اصرار کے بعد بریانی کی دعوت دی اور انہیں اپنے دفتر لے گیا جہاں انہیں پرتکلف دعوت دی گئی ۔

ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی وڈیو کے کیپشن میں کہا گیا ہےکہ میں چاہتا ہوں کہ میرے ہندوستانی دوست اس ویڈیو کو دیکھیں جبکہ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی شہری مذاق کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اپنا ویرات کوہلی ہمیں دے دیں۔

اگلے کلپ میں اس بھارتی لڑکی نے، جس کا اپنا ٹینس میچ تھا، اس بات پر روشنی ڈالی کہ اسے اس طرح کے شاندار اور حیران کر دینے والے استقبال کی توقع نہیں تھی۔ پاکستانی لوگوں کی مہمان نوازی  نے دل جیت لیا ہے ۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی وڈیو کےلاتعداد صارفین نے اپنے رائے کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے شاندار استقبال اور پرتکلف دعوت پر تعریفوں کے انبار لگا دیئے ۔

ایک بھارتی شہری نے کہا کہ میں پاکستانیوں کی  بہترین  اور شاندار مہانوازی کی ضمانت دیتا ہوں ۔ میرے چچا نے 2018 میں لاہور گئے تو ان کا انتہائی شاندار مہمان نوازی کی گئی  ۔

میرے چچا نے جس جس کو بتایا کہ میں ہندوستان سے آیا ہوں تو اس دکاندار والے نے میرے انکل سے کسی قسم کا بل نہیں لیا ۔ دوستی ہمیشہ جاری رہے گی  اور کرکٹ جھڑپیں بھی ۔

ایک اور نے کہا کہ یوٹیوب پر بے شمار بلاگز دیکھے ہیں اور ان میں سے ہر ایک نے پاکستانی لوگوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔وہ عظیم میزبان ہیں۔ عرب اور برصغیر کی اقدار کے امتزاج کی وجہ سے۔

رجت گپتا نے ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ایک بات میں آپ کو بتاتا ہوں کہ دونوں طرف کے لوگ ہمیشہ اچھے ہوتے ہیں۔ یہ سیاست ہے جو لوگوں کو دور رکھتی ہے ۔

 

متعلقہ تحاریر