63فیصد عوام کا ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ، آئی پی او آر سروے

آئی پی او آر کا سروے عمران خان کے بیانیے کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی گواہی ہے، احمد بلال محبوب

ملک کے عوام کی اکثریت عمران خان کے فوری انتخابات کے مطالبے سے مستفق نظر آتی ہے۔انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ ( آئی پی او آر ) کے سروے میں 63 فیصد عوام نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی(پلڈاٹ) کے سربراہ  نے آپی پی او آر  کے سروے کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ  یہ عمران خان کے بیانیے  کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی گواہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کے پنجاب حکومت، نیب اور ای وی ایم سے متعلق آرمی چیف پر سنگین الزامات

ایک ہی دن میں عمران خان کو دو عدالتوں سے دو بڑے ریلیف مل گئے

انہوں نے مزید لکھاکہ  آئی پی او آر سروے کے مطابق  مارچ 2022 میں قبل از وقت انتخابات کے لیے عوامی حمایت   44 فیصد تھی  جو  نومبر 22 میں 63 فیصد ہو گئی ہے۔

آئی پی او آر کے سروے میں کہا گیا ہےکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ مارچ 2022 میں 48فیصد عوام عمران خان کی حکومت کی مدت پوری ہونے کے خواہشمند تھے جبکہ  44 فیصدعوام ملک میں فوری انتخابات چاہتے تھے۔

اس کے برعکس رواں ماہ  میں  کیے گئے سروے میں 63فیصد عوام نے ملک میں فوری انتخابات کامطالبہ کیا ہے جبکہ  29 فیصد عوام پی ڈی ایم حکومت کی مدت پوری ہونے کے خواہشمند ہیں۔

متعلقہ تحاریر