عمران خان کی جتھوں کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، خورشید شاہ کا اعلان
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے عمران خان کے لانگ مارچ کو غیرسیاسی رویہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین کے غیرسیاسی رویوں نے ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر شدید نقصان سے دو چار کیا ہے۔ وہ اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئے تو ملک مزید معاشی تنزلی کا شکار ہوسکتا ہے
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی جماعت کو ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیئے جو ملک اور معیشت کیلئے نقصان دہ ہو۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے عمران خان اور ان کی جماعت کو وہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہئے جو ملک اور معیشت کیلئے نقصان دہ ہو۔ بدقسمتی سے عمران خان کے رویے سے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
تہرے قتل میں ملوث پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کے غیر سیاسی رویوں نے ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر شدید نقصان سے دو چار کیا ہے ۔وہ اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئے تو ملک مزید معاشی تنزلی کا شکار ہو سکتا ہے ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم ملک کے معاشی استحکام کیلئے سیاسی نقصان اُٹھا رہے ہیں۔ موجودہ اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ملک کی معیشت کی بحالی ہے۔
وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ بہتر معیشت کیلئے بہتر زراعت درکار ہے اور موجودہ حکومت نے کسانوں کیلئے شاندار پیکج کا آغاز کردیا ہے جس سے ہماری معیشت اور زراعت کو فروغ ملے گا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان پنجاب، خیبر پختون خواہ، ازادکشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنی حکومتوں کے زور پر وفاق پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر ہم جتھوں کی سیاست کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
خورشید شاہ نے کہا کسی بھی گروہ یا جتھے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کے راستے بند کرے اور امن عامہ کا مسئلہ پیدا کرے۔ صوبائی حکومتوں کی طاقت پر 10 سے 15 لوگ سڑکیں بند کرکے لاکھوں لوگوں کو اذیت دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جتھوں کی پر تشدد سیاست اَئین اور قانون کے منافی ہے اور اسے روکنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ صوبائی حکومتیں دانستہ طور پر تشدد اور بد امنی کو ہوا دے رہی ہیں اور اس کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر عائد ہوگی۔