وفاقی حکومت نے عدالتی اشتہاری ملزم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی منظوری کے بعد امیگریشن حکام نے پاسپورٹ نواز شریف کو ارسال کردیا ہے جو کل تک انہیں ڈیلیور ہو جائے گا۔

وفاقی حکومت نے عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے شخص ، سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کو پانچ سال کے لیے سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا ہے۔ وزارت خارجہ کی منظوری کے بعد سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے نئے نئے رازوں سے پردہ اٹھا رہے ہیں
اعظم سواتی کے لیے آواز اٹھانا مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مہنگا پڑ گیا
وزارت خارجہ نے میاں محمد نواز شریف کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے سفارتی پاسپورت جاری کردیا ہے۔ پاسپورٹ امیگریشن آفس نے پاسپورٹ نواز شریف کو ارسال کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ امیگریشن آفس کی جانب سے بھجوایا گیا پاسپورٹ کل تک نواز شریف کو ڈیلیور ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیئے جانے پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے عدالت کی جانب نواز شریف کو اشتہاری قرار دیئے جانے کے بعد ان کا پاسپورٹ منسوخ کیا تھا ، مگر موجودہ حکومت نے انہیں سفارتی پاسپورٹ ایشو کردیا ہے ، جبکہ ان کے اوپر سے اشتہاری کا ٹیگ تو ابھی تک نہیں اترا۔ اس کا مطلب ہے کہ اب اس ملک میں اشتہاریوں کو بھی پاسپورٹ جاری ہوا کریں گے۔









