نئے آرمی چیف کی تعیناتی ، ترپ کا پتا آصف زرداری کے پاس

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے میاں نواز شریف سے مشاورت کررہے ہیں مگر اصل گیم میں اصل ٹویسٹ اس وقت آئے گا جب زرداری صاحب اپنے پتے شو کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کے ساتھ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے ، اور آج کسی بھی وقت وہ وطن واپس پہنچ جائیں گے ، تاہم رجیم چینج کے سب سے کردار آصف علی زرداری نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی حوالے سے ابھی تک اپنے تمام کارڈز اپنے سینے سے لگا رکھے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ لندن کے دوران دو روز کے دوران سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف سے چار ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیے

سزا یافتہ مفرور شخص کا ملک کے اہم ترین فیصلے کرنا قوم کی توہین ہے، عمران خان

سینیٹر اعظم سواتی سے منسلک معیوب وڈیو بھارتی کلپ جوڑ کربنانےکا انکشاف

ان ملاقاتوں میں ملک میں جاری سیاسی کشمکش ، معاشی صورتحال اور خاص طور پر نئے آرمی کے نام سے متعلق امور زیربحث آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز میاں نواز شریف سے جو ملاقات کی ، وہ ساڑھے تین گھنٹوں پر مشتمل تھی۔

اس ملاقات میں شہباز شریف اور نواز شریف کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف ، مریم نواز ، عابد شیر ، رانا مبشر ، احسان الحق باجوہ ، مہر لیاقت اور مسلم لیگ ن لندن کی قیادت کے رہنما موجود تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی ایک آئینی معاملہ ہے اور آئین کے مطابق ہی حل ہوگا۔

واضح رہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے جی ایچ کیو سے 5 نام آنے ابھی باقی ہیں۔ یہ نام وزارت دفاع کے ذریعے آئیں گے جو ابھی تک نہیں آئے۔ تمام نام سنیارٹی کے بنیاد پر بھیجے جائیں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے آرمی کی تعیناتی سے متعلق ملاقاتوں پر ملاقاتیں جاری ہیں ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ان ملاقاتوں پر بالکل جائز تنقید کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ، ان کا جو یہ کہنا ہے کہ عدالتوں سے سزایافتہ مجرم کا آرمی چیف کی تعیناتی میں کردار ادا کرنا قوم کی توہین ہے بالکل جائز ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقاتوں پر ملاقاتیں کررہے ہیں ، مگر رجیم چینج کے سب سے بڑے کردار آصف علی زرداری ابھی تک خاموش بیٹھے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے تمام پتے اپنے سینے سے لگا رکھے ہیں ، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کب اپنے شو کرتے ہیں ، اور گیم میں کب نیا ٹویسٹ آتا ہے۔

متعلقہ تحاریر