پی ٹی آئی کا افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی روکنے والا ہدایت نامہ جعلی قرار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن جس میں افواج پاکستان اوراعلیٰ افسران پر دشنام طرازی سے روکا گیا تھا کوجعلی قرار دے دیا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کا سادہ سا مطلب یہ ہوا کہ افواج اور آرمی چیف پر تنقید عمران خان کی ہدایت پر کی جارہی ہے، نوٹیفکیشن میں پارٹی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کوآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر افسران سے متعلق منفی پوسٹ ہٹانے کی ہدایت دی گئی تھی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پارٹی چیئرمین عمران خان کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں افواج پاکستان کے خلاف بیانات سے روگا گیا ہے ۔
چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا دستخط شدہ نوٹیفکیشن جس میں افواج پاکستان اور فوجی افسران کے خلاف بیان بازی اور سوشل میڈیا پر منفی پوسٹ کرنے سے رکنے کی ہدایت کی گئی ہے اسے جعلی قرار دے دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان اور فوج سیاسی حقیقت، فاصلے ملک کیلیے خطرہ ہیں، فواد چوہدری
تحریک انصاف کے رہنما اظہرمشوانی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر مذکورہ نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل یہ ہدایت نامہ جعلی ہے۔ پارٹی چیئرمین یا کسی اور کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا ہے ۔
This Fake Notification is circulating on Social Media pic.twitter.com/anxbVd4fHd
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) November 10, 2022
چیئرمین تحریک انصاف کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی عہد یدار، ترجمان، ٹکٹ ہولڈرز اور سوشل میڈ یا ٹیم کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی پلیٹ فارم پر افواج پاکستان کے خلاف بیانات سے گریز کریں۔
تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ایک رکن عبدالرؤف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یہ ایک جعلی لیٹر ہے اور یہ میجر جنرل فیصل نصیر نے شائع کروایا ہے جو آج سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے ۔
یہ فیک لیٹر ہے، اور میجر جنرل فیصل نصیر نے شائع کروایا ہے، https://t.co/WW9dc5szm8
— 🇵🇰Abdul Rauf🇵🇰💙 (@ARRAUF66) November 11, 2022
تحریک انصاف کی جانب سے جعلی کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پارٹی عہدیداران اور کارکنان افواج پاکستان اور فوجی افسران کے خلاف بیانات اور پوسٹ شیئر کرنے سے گریز کریں ۔
جعلی لیٹرمیں ہدایت کی گئیں تھی کہ پی ٹی آئی ٹیم سوشل میڈیا پرشیئر کیے گئے افواج پاکستان اور میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف تمام تر مواد ہٹادیں اور آئندہ ایسی کوئی پوسٹ نہ کریں۔
تجزیہ کاروں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے جس میں افواج پاکستان کے خلاف بیانات سے روکا گیا ہے تو مطلب پاکستانی فوج اور افسران کے خلاف بیانات عمران خان کی ہدایات پر دیئے جاتے ہیں۔
سیاسی امور پر نظر رکھنے والے ماہرین نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی روکنے کی ہدایت جاری نہیں کی گئی تو سیدھا سے مطلب ہی ہے کہ افواج پاکستان اورآرمی چیف سمیت فوجی افسران کے خلاف بیان بازی پارٹی ہدایات پر جاری ہیں۔
تجزیہ کاروں نےکہا کہ نوٹیفکیشن کوجعلی قرار دینے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فوج اور اعلیٰ افسران کے خلاف منفی پوسٹ اور بیان بازی تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی کے تحت کی جارہی ہیں ۔