آئی ایم ایف اور سعودی ولی عہد نے شہباز شریف حکومت کو ٹھینگا دکھا دیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کوششیں بےکار ، شہزادے محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان منسوخ کرکے انڈونیشیا کے دورے کی تیاری پکڑ لی۔

شہباز شریف حکومت کے لیے ایک ہی دن میں دو بری خبریں ، بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کے دورے کی منسوخی کے بعد سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہبزادہ محمد بن سلمان نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔ تجزیہ کار سعودی ولی عہد کے دورہ کی منسوخی کو بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 21 نومبر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف کے لندن میں طویل قیام کی وجوہات کیا ہیں ؟

حیرت ہے ملک سے باہر بیٹھے چور اہم فیصلے کررہے ہیں، عمران خان

ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کا دورہ مکمل طور پر دورہ ایشیا تھا۔ سعودی ولی عہد نے اپنے دورے کے موقع پر انڈیا کا ویزٹ بھی کرنا تھا اور ساؤتھ  کوریا بھی جانا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزارت خارجہ نے مکمل تیاریاں کررکھی تھیں۔ اس دورے کے حوالے سے دفتر خارجہ حکام سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔

دفتر خارجہ کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ یہ دورہ منسوخ نہیں ہوا بلکہ اس دورے کو ری شیڈول کیا جارہا ہے ، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دو روز قبل سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا جس کا مقصد سعودی ولی کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دینا تھی۔

سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان انڈونیشیا کے شہر بالی جائیں گے جہاں وہ جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ آج ہی کے دن آئی ایم ایف کے وفد نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ، وفد نے 15 نومبر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

تاہم تجزیہ کار سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہِ پاکستان کی منسوخی کو بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی ناکامی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے دو روز قبل دورہ سعودیہ بھی اسی تناظر میں کیا تھا مگر انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

متعلقہ تحاریر