وزیراعظم شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی طبیعت دو روز سے خراب تھی تاہم آج ان کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

مصر اور برطانیہ کے دورے کے بعد گذشتہ روز وطن واپس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔
اس بات انکشاف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ میں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان ٹوئٹر پر شہباز شریف سے زیادہ پسند کیے جانے والے رہنما
اسلام آباد کا لاک ڈاؤن: وفاقی پولیس کا راستے کھلوانے کے لیے سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو خط
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کئے گئے پیغام میں مریم اورنگزیب نے لکھا ہے کہ "شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ 2 روز سے ناساز تھی ، تاہم ٹیسٹ کرانے پر ان کا کورونا پازیٹو آیا ہے۔”
وزیراعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں۔ دو روز سے طبیعت ناساز تھی۔ ڈاکٹر کے مشورے سے آج کرونا ٹیسٹ کروایا گیا عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 15, 2022
مریم اورنگزیب نے "عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔’
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف مصر کے دو روزہ سرکاری اور برطانیہ کے 5 روزہ غیرسرکاری دورے سے گذشتہ روز ہی وطن واپس پہنچے تھے۔
یاد رہے کہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے وزیراعظم نے اپنا برطانیہ کا دورہ مزید دو دن کے لیے بڑھا دیا تھا۔
وزیراعظم نے آج کراچی میں شروع ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا بھی افتتاح کرنا تھا ، تاہم طبیعت کی اچانک خرابی کی وجہ سے انہوں نے کراچی کا بھی دورہ منسوخ کردیا تھا۔









