بلاول بھٹو زرداری نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں 51 ممالک کے 522 مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 چار روز تک 15 نومبر سے 18 نومبر تک جاری رہے گی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے منگل کے روز کراچی کے ایکسپو سینٹر میں انتہائی پُروقار دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا۔ نمائش کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے کرنا تھا تاہم کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انہوں نے کراچی کا دورہ منسوخ کردیا۔
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت دفاعی پیداوار میں نجی شعبے کی شراکت کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خارجہ پالیسی کے تحت تمام ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وزیر اطلاعات
حکومت نے قبل ازوقت انتخابات پر غور شروع کردیا، ذرائع
اپنے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت گزشتہ 6 ماہ سے مختلف چیلنجز کا سامنا کررہی ہے ، تاہم خارجہ پالیسی ، معیشت اور ملک کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
لائیو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کراچی میں ’’آئیڈیاز 2022‘‘ کا افتتاح کررہے ہیں https://t.co/SK9DwHwWUt
— PPP (@MediaCellPPP) November 15, 2022
وزیر خارجہ کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خطرناک سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب متاثرین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں 51 ممالک کے 522 مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 چار روز تک 15 نومبر سے 18 نومبر تک جاری رہے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نمائش میں 64 ممالک کے 285 وفود شرکت کریں گے۔ دنیا بھر سے ڈیفنس انڈسٹریز سے وابستہ کمپنیاں دفاعی نمائش میں شرکت کریں گی۔









