حامد میر نے عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر پر خواجہ آصف کو لاجواب کردیا
خواجہ آصف جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں مرضی کی ایف آئی آر درج ہونے پر عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے۔

سینئر صحافی اور اینکرپرسن حامد میر نے تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے معاملے پر وزیردفاع خواجہ آصف کولاجواب کردیا۔
خواجہ آصف جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں مرضی کی ایف آئی آر درج ہونے پر عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے قبل ازوقت انتخابات پر غور شروع کردیا
وزیراعظم شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
میزبان حامد میر نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا باربارکہنا ہے کہ میں اس ملک کا سابق وزیراعظم ، مجھے گولیاں لگی ہیں،میری ایف آئی آر درج نہیں ہورہی، اس بات میں کوئی وزن تو ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف سے پوچھا کہ عمران خان کو گولیاں لگی ہیں انکی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی خواجہ صاحب نے کہا پرویز الٰہی دلیری دکھائے اور ایف آئی آر کرائے میں نے یاد دلایا مجھ پر بھی کراچی میں حملہ ہوا تھا میری بھی ایف آئی آر نہیں ہوئی تھی وہاں تو پرویز الٰٰہی وزیراعلیٰ نہیں تھے pic.twitter.com/Yg4nhYaBJP
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) November 14, 2022
خواجہ صاحب نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ پرویز الٰہی کو کہیں، تھانہ ان کی حدود میں آتا ہے، تھانہ کوہسار میں تو ایف آئی آر درج نہیں کرانی۔ اس موقع پر حامد میر قطع کلامی کرتے ہوئے کہا کہ”خواجہ صاحب میں بھی اس تجربے سے گزر چکا ہوں، جب مجھے گولیاں لگ رہی تھیں تو میں آپ سے بات کررہا تھا۔ جب میں نے ایف آئی آر درج کروانے کی کوشش کی تو میری بھی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ سندھ حکومت تھی لیکن میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ سندھ حکومت نے ایف آئی آر درج نہیں ہونے دی،میں بھی جن کو نامزد کرنا چاہ رہا تھا ان پر ایف آئی درج نہیں ہوئی“۔
وزیردفاع خواجہ آصف پروگرام کے میزبان حامد میر کی بات پر لاجواب ہوگئے اورکچھ نہ بن سکا تو پھر وہی بات دہرادی کہ پرویز الٰہی کو پکڑیں،پرویز الٰہی دلیری کا مظاہرہ کرے، اسکا لیڈر ہے اس کی مرضی کی ایف آئی آر درج کرے۔









