اورنج لائن ٹرین ٹریک پر چینی شہریوں کی رہائش گاہ کے قریب پر اسرار ڈرون گرگیا

لاہورمیں میٹرو اورنج لائن ٹرین ٹریک پر اسٹبلنگ یارڈ کے خالی ٹریک پر پراسرار ڈرون طیارہ آ گرا، قریب ہی میں چینی سمیت غیرملکی شہری رہائش پذیر ہیں، پولیس کی جانب سے ڈرون طیارہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور کمشنر آفس ادارے کی سطح پر بھی تحقیقات  کا آغاز ہوچکا ہے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی اورنج لائن میٹرو ٹرین ٹریک پر نامعلوم سمت سے آکر گرنے والے ڈرون طیارے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاہم ابھی تک کوئی حتمی رپورٹ مرتب نہیں کی گئی ۔

لاہور میں میٹرو اورنج لائن ٹرین ٹریک پر ڈرون طیارہ گرنے کے حوالےسے  پولیس، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور کمشنر آفس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے تاہم اب تک کوئی رپورٹ مرتب نہیں کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی یونیورسٹی حملے کے 5 ماہ بعد ایک اور چینی شہری دہشتگردی کا شکار ہوگیا

پولیس ذرائع کے مطابق  گزشتہ رات اورنج ٹرین کےا سٹبلنگ یارڈ کے خالی ٹریک پر ڈرون طیارہ آ گرا۔ اسٹبلنگ یارڈ پر اورنج ٹرین کی تعمیر کرنے والے غیر ملکی اور چائنیز بھی رہائش پذیر ہیں۔

 

ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے ڈرون طیارہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور کمشنر آفس ادارے کی سطح پر بھی تحقیقات  کا آغاز ہوچکا ہے ۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ڈرون میں نصب کیمرے اور دیگر سامان کی چیکنگ جاری ہے  ۔ پولیس اور کمشنر آفس کی جانب سے ابھی تک حتمی رپورٹ مرتب نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے ضلع جنوبی میں تین ماہ کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

ترجمان لاہورپولیس کا کہنا ہے کہ سینئر پولیس افسران، متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں۔ متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریموٹ کنٹرول طیارہ کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

دوسری جانب کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او)لاہورغلام محمود ڈوگرنے چوہنگ کے علاقے میں پراسرار ریموٹ کنٹرول طیارہ گرنے کامعاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ تحاریر