وزیر آبادحملہ: حکومت نے جے آئی ٹی کی سربراہی سی سی پی او لاہور کو سونپ دی
تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف کے اتحاد پر مشتمل پنجاب حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کیلئے قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جی آئی ٹی ) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر( سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو سونپ دی، ان سے قبل یہ ذمہ داری ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) طارق رستم چوہان دی گئی تھی
حکومت پنجاب نے وزیرآباد واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ( سی سی پی او) لاہورغلام محمود ڈوگر کو سونپ دی، اس سے قبل یہ ذمہ داری ڈی آئی جی طارق رستم کو دی گئی تھی ۔
تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف کے اتحاد پر مشتمل پنجاب حکومت نے وزیرآباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی سربراہی کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ( سی سی پی او) لاہورغلام محمود ڈوگر کو سونپ دی۔
یہ بھی پڑھیے
وزیرآباد:پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں فائرنگ ، عمران خان سمیت 5 افراد زخمی
پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرآباد واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جی آئی ٹی ) کے نئے سربراہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ہوں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر آباد واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی آو ) ڈیرہ غازی خان سید خرم اور احسان اللہ چوہان اے آئی جی مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شامل ہونگے ۔
جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جی آئی ٹی ) میں ایس پی پوٹوہار ملک طارق محموداور نصیب اللہ ایس پی سی ٹی ڈی شامل ہیں۔ مشترکہ کمیٹی وزیر آباد وقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے
غریدہ فاروقی کا عمران خان کے بلڈ ٹیسٹ میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی کا جعلی دعویٰ
یاد رہےکہ وزیر آباد واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جی آئی ٹی ) کی سربراہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) طارق رستم چوہان کے پاس تھی تاہم پنجاب حکومت نے انہیں تبدیل کردیا ۔
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق فیڈرل سروس ٹربیونل (ایف ایس ٹی) اسلام آباد نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے اور معطلی کا حکم نامہ ملتوی کردیا ہے ۔