اہم ترین فیصلوں کے وقت وزیر اعظم شہباز شریف منظر عام سے غائب ہوگئے

ملک کے اہم ترین فیصلوں کے وقت وزیر اعظم شہباز شریف منظر عام سے غائب ہوگئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے واپسی پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں تاہم ان کی کووڈ رپورٹ  تاحال منظر عام پر نہیں لائی گئی ہے ۔

ملک کے اہم ترین فیصلوں کے وقت وزیراعظم شہباز شریف منظرعام سے غائب ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف لندن سے واپسی پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں تاہم ان کی کووڈ رپورٹ تاحال میڈیا پر نہیں لائی گئی ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف مصر سے واپسی پر  لندن رک گئے تھے جہاں انہوں نے اپنے 5 روزہ قیام کے دوران انہوں نے پارٹی قائد میاں نوازشریف  سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا  کہ وزیراعظم شہباز شریف، جو ایک روز قبل برطانیہ میں پانچ روزہ قیام سے واپس آئے تھے، کا کووِڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم گزشتہ دو دنوں سے بیمار محسوس کررہے تھے اور ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق ان کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا جوکہ مثبت آیا ۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنوں اور قوم سے سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

وزیراعظم نے لندن سے واپسی کے بعد تاحال کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز2022 میں بھی نہیں آئے جبکہ وزیر دفاع بھی شریک نہیں ہوئے ۔

حالیہ دنوں میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی کیونکہ حکمران جماعت کے رہنماؤں نے  نئے آرمی چیف کی تقرری کے عمل پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو زرداری نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا

اطلاعات ہیں کہ وفاقی حکومت آرمی چیف کو برقراررکھنے کی اجازت دینے کیلئے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کرنے کی تیاریاں کرچکی ہے ۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ مخلوط حکومت نے غیرمقبول اور سخت ترین معاشی فیصلوں اور آئی ایم ایف کی شرائط کو نہ ماننے کے متبادل حل سے نجات کے لیے ملک میں قبل از وقت انتخابات پر غور شروع کردیا۔

یاد رہے کہ یہ تیسرا موقع ہے جب شہباز شریف کا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس سے قبل اس نے رواں سال جنوری اور جون 2020 میں کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر