نئے آرمی چیف کی تقرری: فواد چوہدری کے بیان نے ہلچل مچادی
فواد چوہدری نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے جو قدم اٹھائیں گے اسے پارٹی چیئرمین عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی تاہم دوسری جانب لیگی قائد نواز شریف کو نئے آرمی چیف کے بدلے وطن واپسی کی پیشکش کی گئی مگر وہ اپنی مرضی پر بضد دکھائی دیتے ہیں جبکہ افواج پاکستان کے سربراہ کی تقرری میں آصف زرداری کا کردار سب سے اہم ہوگا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی افواج پاکستان کی تقرری کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں گے ۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
آرمی چیف کی تعیناتی کامعاملہ: وزیر اعظم ناقابل رسائی، اسلام آباد میں براجمان آصف زرداری پریشان
سابق وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے جو قدم اٹھائیں گے اسے پارٹی چیئرمین عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی ۔
آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے، صرف یہ واضع کر دوں صدر مملکت جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمائیت حاصل ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 18, 2022
روا ں ماہ نومبر کے آخر افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہونے جارہے ہیں جبکہ ملک میں نئے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ تنازعات کا شکار بھی ہوتا جا رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے اہم رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے آج صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کی جس میں اہم ترین امور پر گفتگو کی گئی۔ ایوان صدر نے ملاقات کی تصدیق بھی کی ہے ۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور مالی معاملات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
یہ بھی پڑھیے
پاک فوج میرے بچوں کی طرح ہے آرمی چیف کی تعیناتی میرا ایشو نہیں، عمران خان
ذرائع کے مطابق صدر مملکت اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات میں سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ ذرائع نے کہا کہ اسحاق ڈار نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم کا پیغام صدر کو پہنچایا ۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان کیلئےعام انتخابات کےحوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کا اہم پیغام بھی پہنچادیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ دنوں میں ہونے والے اہم فیصلوں پر صدر مملکت کو اعتماد میں لیا جبکہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال اور آئندہ الیکشن کے امور زیر غور آئے ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان سے رات گئے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے اسحاق ڈار نے آصف زرداری کو نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے ۔حکومتی اتحاد نے آئندہ دنوں ہونے والی اہم ترین تعیناتی کے حوالے سے باقاعدہ مشاورت شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نئے آرمی چیف کی تعیناتی ، ترپ کا پتا آصف زرداری کے پاس
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کی جا رہی ہے ۔
وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف کے ساتھ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ نئے چیف کی تقرری کیلئے ترپ کا پتہ آصف زردری کے پاس ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ لندن کے دوران سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف سے چار ملاقاتیں کیں جس میں نئے چیف کی تقرری اہم موضوع رہا ۔
ذرائع نے کہا کہ طاقت ور حلقوں نے لیگی قائد نواز شریف کو وطن واپسی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئے آرمی چیف کے حوالے سے کچھ نام پیش کیے ہیں تاہم وہ اپنی مرضی کے چیف پر بضد ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض چشتی نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق پی ٹی آئی کے موقف کو ملیامیٹ کردیا
نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے جی ایچ کیو سے 5 نام آنے ابھی باقی ہیں۔ یہ نام وزارت دفاع کے ذریعے آئیں گے جو ابھی تک نہیں آئے۔ تمام نام سنیارٹی کے بنیاد پر بھیجے جائیں گے۔
افواج پاکستان کے سربراہ کی تعیناتی آئینی طور پر وزیراعظم کا اختیارہے تاہم موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں مگر تاحال ابھی تک کسی نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔
نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے ایکس سروس مینز سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی نیا چیف وزیر اعظم مقرر کرتا ہے اور تمام لیفٹیننٹ جنرل کمانڈ کیلئے موزوں ہوتے ہیں۔