ٹوئٹر پر ‘تھپڑ شریف’ کیوں ٹرینڈ کررہا ہے؟
ٹوئٹر پر 'تھپڑ_شریف' کے نام سے حیران کن طور پر ٹرینڈ اس وقت سامنے آیا ہے جب کچھ سینئر صحافیوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جمعہ کی رات وزیر اعظم ہاؤس میں کسی کو تھپڑ مارا گیا۔
اسلام آباد کے کچھ صحافیوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمعے کی رات وزیراعظم ہاؤس میں کسی کو تھپڑ مارا گیا ہے ، جس کے بعد ٹوئٹر پر حیران کن طور پر "تھپڑ_شریف” ٹرینڈ بن گیا ہے۔
کسی کو بھی اس بات کا مکمل ادراک نہیں کہ وزیراعظم ہاؤس میں کیا ہوا ہے ، تاہم کچھ سینئر صحافیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پی ایم ہاؤس میں کسی کو تھپڑ پڑا ہے ، جس کے بعد ٹوئٹر پر "تھپڑ شریف” کا ٹرینڈ بن گیا ہے۔

تھپڑ کی گونج کے حوالے سے سینئر صحافی اور وی لاگر عمران ریاض خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” پہلے خبر دی عمران خان پر آخری دن حملہ کیا اب کہا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کو بھی آج نشانہ بنایا گیا۔”
پہلے خبر دی عمران خان پر آخری دن حملہ کیا اب کہا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کو بھی آج نشانہ بنایا گیا۔ یہ جھوٹی خبریں اپنی جعلی دہشت پھیلانے کے لیے پلانٹ کی جاتی ہیں۔ کسی کو بھی تشدد یا بد معاشی کا حق نہیں پہنچتا۔
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) November 18, 2022
عمران ریاض خان نے مزید لکھا ہے کہ ” یہ جھوٹی خبریں اپنی جعلی دہشت پھیلانے کے لیے پلانٹ کی جاتی ہیں۔ کسی کو بھی تشدد یا بد معاشی کا حق نہیں پہنچتا۔”
یہ بھی پڑھیے
فرح گوگی نے اپریل 2019 میں دبئی کا سفر نہیں کیا ، فیکٹ فوکس حقائق سامنے لے آیا
مفتی اعظم پاکستان و سربراہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے
پاکستانی صحافت کے سینئر ترین نام سمیع ابراہیم نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ "تشدد کس پر ھوا ھے اور کیوں ۔۔اور وہ بھی وزیر اعظم ھاوس میں ؟؟؟؟
تشدد کس پر ھوا ھے اور کیوں ۔۔اور وہ بھی وزیر اعظم ھاوس میں ؟؟؟؟
— Sami Abraham (@samiabrahim) November 18, 2022
سینئر صحافی نے ایک ڈرامے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” ڈرامہ اپریل میں شروع ہوا تھا لیکن تھپڑ مارنے کا واقعہ نومبر میں پیش آیا ہے۔”
مہک نےچھپ چھپ کرملنےکےطعنےپر ندا کوتھپڑ مارتےہوئے تاریخی الفاظ کہے
"یہ تھپڑ تمہیں بہت پہلےمارناچاہیےتھا مجھے”
اپریل میں ڈرامہ شروع ہونےکےبعدنومبر میں آکرتھپڑماراگیاہے.
نوٹ:تھپڑمارنےپرمہک حق بجانب تھی،اگر آپ کویقین نہیں آتا تو جس نے #کیسی_تیری_خودغرضی دیکھا ہے، اس سے پوچھ لیں pic.twitter.com/tm6PjdbyHU— Siddique Jan (@SdqJaan) November 18, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی مغیث علی نےلکھا ہے کہ ” ریکٹر سکیل پر تھپڑ کی شدت کتنی تھی۔؟”
ریکٹر سکیل پر تھپڑ کی شدت کتنی تھی ؟
— Mughees Ali (@mugheesali81) November 18, 2022
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جس بات کے چرچے کیے جارہے ہیں اس حوالے سے کوئی تصدیقی حقائق سامنے نہیں آئے ہیں۔









