انصاف کی عدم فراہمی: محمود بھٹی کا اعزازات واپس اور امدادی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان
پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے سگے بھائی کی جانب سے جائیداد پر قبضے کے مقدمہ کا 2 سال میں فیصلہ نہ ہونے پر حکومت کی جانب سے ملنا والا نشان امتیاز اور اعزازی قونصل جنرل کا عہدہ واپس کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے ملک میں امدادی سرگرمیاں بھی بند کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے
پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے پاکستانی عدالتوں سے انصاف کی عدم فراہمی پرحکومت کی جانب سے ملنا والا نشان امتیاز اور اعزازی قونصل جنرل کا عہدہ واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے اپنے سگے بھائی کی جانب سے جائیداد پر قبضہ کیے جانے پر عدالت میں مقدمہ دائرکیا مگر 2 سال بعد بھی ان کے کیس کے فیصلہ نہ ہونے پر انہوں نے مایوسی کے عالم میں نشان امتیاز اور اعزازی قونصل جنرل کا عہدہ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فیشن ماڈل البا باجوہ نیٹ فلکس کے شو میں جلوہ گر ہونگے
حکومت پاکستان سے نشان امتیاز اور اعزازی قونصل جنرل کے عہدہ حاصل کرنے والے فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے بتایا کہ میرے سگے بھائی منیر بھٹی ایڈوکیٹ نے جعل سازی کے ذریعے یتیم خانے کی لیے مختص کی جانے والی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے ۔
پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ منیر بھٹی نے جعلی سازی سے ہماری جائیداد جسے یتیم خانے کے لیے مختص کیا گیا تھا اسے اپنی بیوی کے نام ٹرانسفر کروالی ہے۔ کیس کا مقدمہ لاہور کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم 2 سال بعد بھی انصاف فراہم نہیں کیا گیا ۔
محمود بھٹی کا کہنا تھا کہ اب تک مقدمے میں میرے 2 کروڑ روپے اخراجات آچکے ہیں مگر انصاف اب تک ندارد ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے ملنے والے پیرس میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل کا عہدہ چھوڑنے اور ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پیرس فیشن ویک: جرمن ماڈلز کی مہدی حسن کی غزلوں پر کیٹ واک
پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے ملک میں جاری تمام تر امدادی سرگرمیاں بھی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں چیف جسٹس سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو بھوک ہڑتال کریں گے اور اپنی آواز عالمی میڈیا تک پہنچائیں گے ۔
واضح رہے کہ محمود بھٹی پیرس میں مقیم پاکستانی فرانسیسی فیشن ڈیزائنر ہیں۔ وہ لاہور میں پیدا ہوئے اور 1977 میں پیرس ہجرت کرگئے تھے۔ وہ ایک مشہور و معروف فیشن ڈیزائنز کہلاتے ہیں۔ حکومت نے انہیں پیرس میں پاکستان کا اعزازی قونصل جنرل مقرر کر رکھا ہے ۔