نواز شریف سفارتی پاسپورٹ ملتے ہی پاکستان آنے کی بجائے سیر سپاٹے کیلئے یورپ روانہ
پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سفارتی پاسپورٹ ملتے ہی مریم نواز ، حسین نواز اور جنید صفدر کے ہمراہ 10 روزہ ٹور پر یورپ پہنچ گئے جہاں وہ 5 یورپی ممالک کا دورہ کریں گے، نواز شریف نے لندن میں مزید قیام کے دائر اپنی درخواست بھی واپس لے لی ہے

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف سفارتی پاسپورٹ ملتے ہی پاکستان آنے کی بجائے اپنی صاحبزادی مریم نواز، بیٹے حسین نواز اور نواسے جنید صفدر کے ہمراہ سیر سپاٹے کے لیے 10 روزہ دورے پر لندن سے یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ یورپ کی سیر کو روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کے ہمراہ نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا، واپسی کی تاریخ دینے سے تاحال گریز
ذرائع کے مطابق نوازشریف اپنے بیٹے حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور نواسے جنید صفدر کے ہمراہ 10 روزہ تعطیلات گزارنے یورپ پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شریف خاندان کے چاروں افراد اگلے 10 روز کے دوران یورپ کے 5 ممالک کا دورہ کریں گے۔ شریف فیملی گزشتہ رات یورپ پہنچی تھی ۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نےکچھ دن قبل ہی نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا تھا، سفارتی پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے جبکہ ترجیحی بنیاد پر جاری کیا گیا تھا۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی میاں نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ایون فیلڈ کیس ختم ، پاسپورٹ بھی مل گیا، چار روز میں مریم نواز کیلئے دوسری خوشخبری
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 2019 میں علاج کی غرض سے لندن چلے گئے تھے۔ لیگی قائد قطرائیرلائنز کی پروازسے پہلے دوحہ اور پھر وہاں سے لندن گئے تھے ۔
گزشتہ ماہ اکتوبر میں لاہور ہائی کورٹ سے پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد نون لیگ کی نائب صدرمریم نواز بھی لندن پہنچی تھیں جہاں وہ کافی دنوں کے اپنے والد کے ہمراہ تھیں۔









