پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی آڈیو لیک، پارٹی رہنما ؤں کو بے شرم کہہ ڈالا
پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکرٹری علی امین گنڈا پور نے افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالنے پراپنی پارٹی کے سابق صوبائی وزیر ہشام اللہ کو بےغیرت و بے شرم قرار دیتے ہوئے ان کے فنڈز بند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ انہوں سیف اللہ برادرز کو بھی بین الاقوامی لوٹا کہتے ہوئے انہیں برے القابات سے نوازا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری علی امین گنڈا پور نے سابق صوبائی وزیر ہشام اللہ کی جانب سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نازیبا جملوں کا استعمال کیا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے امورکشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اپنے ہی سابق صوبائی وزیر ہشام اللہ کو افواج پاکستان سے یکجہتی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنانے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
لانگ مارچ میں فساد: علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو ، کہیں ہیکر بوائے رانا ثناء اللہ تو نہیں
پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکرٹری علی امین گنڈا پورکی مبینہ آڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں وہ خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر ہشام انعام اللہ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے سیف اللہ برادران کو بھی برے القابات نوازا ۔
علی امین گنڈا پور کی آڈیو وائرل#News360 #AliAminGandapur #audioleaks pic.twitter.com/B0lpIONWKb
— News 360 (@officialnews360) November 22, 2022
پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری کی پشتوزبان میں لیک ہوئی آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالنے پر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسے شرم آنی چاہیے یہ فوج کے حق میں ریلی نکالتا ہے ۔
علی امین گنڈا پورنے کہا کہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ اداروں کے تحفظ کے لئے ریلیاں نکال رہے ہیں، اسکو شرم آنی چاہئیے۔ ہشام بےغیرت شخص ہے جو فنڈ پی ٹی آئی سے لیتا ہے اور ریلیاں اداروں کے تحفظ کے لیے نکالتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہشام اللہ ایک بےغیرت شخص ہے جوکہ فنڈ لینے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی منتیں کرتارہتا ہے۔ اس میں کوئی شرم و حیا اور غیرت نہیں ہے۔ اسے شرم آنی چاہیے ۔
مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈا پورنے شوکت نامی شخص کو ہدایت کی کہ ہشام کو پارٹی وٹس ایپ گروپ سے فوری ریموو کر دے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سے کہا کہ ہشام کو فوری طور پر فنڈ کی فراہمی روکی جائے ۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈاپور کی نااہلی کا فیصلہ معطل
مبینہ آڈیو میں پشتو زبان میں بات کرتے ہوئے علی امین گنڈ پور نے کہا کہ ہشام کو گروپ سے فارغ کرو بعد میں پھر اداروں کا تحفظ کرتا پھرے ایسے شخص کو گروپ میں رہنے نہ دیں۔یہ شخص دوران وزارت نوکریاں بیچتا تھا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری علی امین گنڈا پور نے اپنی مبینہ آڈیو لیک میں نہ صرف اپنی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ہشام بلکہ سیف اللہ سلیم اور ان کے بھائی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
علی امین گنڈا پورنے سیف اللہ برادران کو بھی برے القابات نوازا۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکرٹری نے مبینہ آڈیو میں اپنی پارٹی کے رہنما سلیم سیف اللہ خان کو بھی انٹرنیشنل لوٹا کے نام سے یاد کیا ہے۔