اہم ادارے کے سربراہ اور آصف زرداری کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سمری جی ایچ کیو سے موصول
جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) سے موصول ہونے والی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر سمیت چھ سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں۔
نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے جنرل ہیڈ کوارٹرز سے سمری وزارت دفاع کو موصول ہوگئی جہاں سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موو کردی گئی۔ یہ سب کچھ ایسے وقت پر ہوا ہے جب گزشتہ روز اہم ادارے کے سربراہ اور پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کو نئے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) کی تقرری کی سمری موصول ہوگئی ہے۔ سمری میں چھ سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اہم ترین عسکری تعیناتی: آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف کو رام کرنے پہنچ گئے
وزیراعظم سے وزیر دفاع کی ملاقات ، اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت
موصول ہونے والی سمری کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام فہرست میں شامل ہیں۔
Lt Gen Asim Munir Lt Gen Sahir Shamshad Lt Gen Azhar Abbas Lt Gen Nauman Zakria Lt Gen Faiz Hamid finest of Pakistan Army's general officers. Each one of them suited to command Pakistan Army and Joint Staff Headquarters. May new leadership bring Pakistan stability Insha' Allah pic.twitter.com/bu5Bk8OBTE
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) November 22, 2022
وزیراعظم شہباز شریف اگلے آرمی چیف کے ساتھ ساتھ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا بھی انتخاب کریں گے۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت دفاع کو خط لکھ کر اگلے آرمی چیف کے لیے نامزدگی مانگی تھی۔
سمری موصول ہونے تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا ہے کہ ” سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ھو گئی. ان شاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ھو جائیں گے۔”
سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ھو گئ. انشاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ھو جائیں گے..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 22, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اہل امیدواروں کی فہرست کے لیے جی ایچ کیو کو خط لکھا جاچکا ہے۔
منگل کے روز اپنے بیان میں خواجہ محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس پورے عمل کو مکمل ہونے میں لگ بھگ 48 گھنٹے لگیں گے اور وزارت کے خط کا جواب منگل یا بدھ کو متوقع ہے۔
پیر کے روز قومی اسمبلی کے فلور پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ اگلے تین دن میں اہم تقرری کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جی ایچ کیو نے وزارت دفاع کو لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں کی سمری ارسال کردی ہے۔
GHQ has forwarded the summary for Selection of CJCSC and COAS, containing names of 6 senior most Lt Gens to MoD.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 22, 2022
ترجمان آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے ناموں کے لیے سمری بھیجی گئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سمری فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوز 360 نے اپنے ذرائع سے یہ خبر دی تھی کہ آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا اصل مقصد انہیں مقتدر حلقوں کی جانب سے موصول ہونے والے نام پر راضی کرنا تھا۔
ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا تھا کہ آصف زرداری نے ملاقات میں وزیراعظم کو اس خطرے سے آگاہ کیا تھا کہ اگر آپ بڑے میاں صاحب کے کہنے پر چلے تو پھر گیم ہم سب کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج کسی بھی قوم سے اپنا الوداعی خطاب کرسکتے ہیں۔









