پاک انگلینڈ میچ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی وجہ سے متاثر نہیں ہوگا، عمران خان کی یقین دہانی

چیئرمین تحریک انصاف نے برطانوی ہائی کمشنر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے انعقاد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی ہائی کمشنر اور چیئرمین پی سی بی کو یقین دہانی کرادی ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 26 تاریخ کو شروع ہونے والے میچ ان کے لانگ مارچ کی وجہ سے متاثر نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی زمان پارک میں چئیرمین تحریک انصاف کی رہائش گاہ پہنچے اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور مرکزی سنئیر نائب صدر چوہدری فواد حسین بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، تسنیم حیدر شاہ کا شریف فیملی پر ایک اور سنگین الزام

اہم ادارے کے سربراہ اور آصف زرداری کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سمری جی ایچ کیو سے موصول

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر اور رمیز راجہ نے چیئرمین تحریک انصاف کی مزاج پرسی اور عیادت کی اور نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا، چئیرمین تحریک انصاف پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ، ملاقات میں برطانوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

چئیرمین پی سی بی کی جانب سے قذافی سٹیڈیم کی لیز کے حوالے سے چئیرمین تحریک انصاف کو بریفنگ دی گئی ، چئیرمین عمران خان کی انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران بہترین سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو ہدایت بھی کی ، انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر