نئے آنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کون ہیں؟

جنرل عاصم منیر دو سال کے لیے کور کمانڈر گوجرانوالہ بھی تعینات رہے۔ اس وقت وہ جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں کوارٹر ماسٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی ارسال کی گئی تقرری کی سمری پر دستخط کے بعد جنرل عاصم منیر آرمی چیف مقرر ہو گئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جبکہ نئے مقرر ہونے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی تقرریوں کا نوٹی فیکیشن جاری

عمران خان 59 فیصد عوام کے نجات دہندہ، 70 فیصد کا فوری عام انتخابات کا مطالبہ، آئرس سروے

جنرل عاصم منیر کون ہیں؟

جنرل عاصم منیر کا تعلق راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے منگلا آفیسرز ٹریننگ اسکول پروگرام سے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور پھر فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشنڈ آفیسر بن گئے۔

لیفٹیننٹ جنرل حافظ سید عاصم منیر کو منگلا سے آفیسرز ٹریننگ سکول کے 17ویں کورس سے اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں ہلال امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ وہ ایک ‘حافظ قرآن’ ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں بطور لیفٹیننٹ کرنل تعیناتی کے دوران دو سال میں قرآن حفظ کیا۔

انہوں نے ایک بریگیڈیئر کے طور پر ناردرن ایریاز فورس کی کمانڈ کی اور 2017 کے اوائل میں اُنہیں ملٹری انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا۔ 2018 میں، انہیں انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا۔

جنرل عاصم منیر دو سال کے لیے کور کمانڈر گوجرانوالہ بھی تعینات رہے۔ اس وقت وہ جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں کوارٹر ماسٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

وہ پہلے آرمی چیف ہوں گے جنہوں نے ایم آئی اور آئی ایس آئی دونوں کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوگا۔

جنرل عاصم منیر کے والد سید سرور منیر راولپنڈی کے علاقے لال کرتی کے اسکول میں پرنسپل تھے۔

سید سرور منیر نے اپنے ہی علاقے میں مسجد بنوائی جہاں حافظ خلیل قرآن پڑھاتے تھے ، جنرل عاصم منی کے دونوں بھائیوں قاسم منیر اور ہاشم منیر نے انہی سے قرآن حفظ کیا تھا۔ ان کا پورا خاندان محلے میں’حفّاظ کا خاندان‘ سے مشہور تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر سبکدوش ہونے والے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بعد سینئر ترین افسر ہیں اور اس وقت پاک فوج میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر