تَخرِیب کار آئینی حد عبور کرکے اسلام آباد آئے تو قانون حرکت میں آئے گا، خواجہ آصف
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج سب حق ہے تاہم اگر تخریب کاری کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، اجلاس کے دوران لیگی رہنما نے ایک بار پھر اپنے قائد کی واپسی کی تاریخ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال نواز شریف وطن عزیز میں ہونگے
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی آڑ میں اگر تخریب کاروں نے آئینی حد عبور کی اور اسلام آباد آئے تو قانون حرکت میں آئے گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے مگر لانگ مارچ کی آڑ میں اگر تخزیب کاروں نے آئینی حد عبور کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک انصاف کا لانگ مارچ اور دھرنا ، ساری توجہ اب راولپنڈی پر مرکوز
قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن تخزیب کاروں کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئین سے انحراف پر تخریب کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں لیکن لوگوں کی نقل و حرکت اور روزگار متاثر نہیں ہونا چایئے۔ قانونی حدود سے بالاتر ہونے کی کوشش کی گئی تو قانونی طریقے سے نمٹیں گے۔
خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق عمران خان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاست میں يہ رويہ اپنائیں تو سیاسی استحکام آ سکتا ہے۔عمران خان کا شہباز شریف کے فیصلے کی حمایت کرنا اچھا اقدام ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی دارالحکومت میں دھرنا کیلئے تحریک انصاف کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے اپنی پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی سے متعلق بھی اعلان کیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سال 2022 کے اختتام سے پہلے پہلے میاں نواز شریف وطن واپس آجائیں گے ۔