ٹی وی اینکر ورکنگ جرنلسٹ کی محنت سے حاصل خبریں اچک کربڑے صحافی بن گئے
نیشنل پریس کلب کے سابق صدر سینئر صحافی طارق محمود چوہدری نے ورکنگ جرنلسٹ کی ایک وڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ یہ منظر شاید آپ کو اجنبی لگے مگر وزیراعظم ہاؤس کے باہر کیمرے کے سامنے کھڑے ان صحافیوں کی بریکنگ نیوز پر اسٹوڈیو میں بیٹھ پر تجزیہ کرنے والے بھاری معاوضے وصول کرتے ہیں، طارق محمود کی بات سے دیگر صحافیوں نے بھی مکمل اتفاق کیا

نیشنل پریس کلب کے سابق صدر و سیکرٹری جنرل سینئر صحافی طارق محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹی وی اینکر صحافیوں کی محنت سے حاصل خبر پر ڈرائنگ روم یا اسٹوڈیو میں بیٹھ پر تجزیہ کرکے رائے سازکہلاتے ہیں ۔
نجی نیوز چینل آج ٹی وی اسلام آباد کے بیورو چیف سینئر صحافی طارق محمود چوہدری نے ٹوئٹرپر ورکنگ جرنلسٹ کی ایک وڈیو شیئر کی جس میں صحافی خبر کے حصول کے لیے وزیراعظم ہاؤس کے باہر کیمرے لیے کھڑے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
صحافی احمد نورانی کی ویب سائٹ فیکٹ فوکس پاکستان میں کیوں بند ہوگئی؟
سابق صدر سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد صحافی طارق محمود چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ منظر شاید آپ کو اجنبی لگے۔ وزیراعظم ہاؤس کے باہر کیمرے کے سامنے کھڑے ان صحافیوں کی بریکنگ نیوز پر اسٹوڈیو میں بیٹھ پر تجزیہ کرتے ہیں۔
یہ منظر شائد آپ کو اجنبی لگے۔ پی ایم پاوس کے۔ باہر کیمرے کے سامنے کھڑے ان صحافیوں کی بریکنگ نیوز پر ڈرائنگ روم اور اسٹوڈیو میں بیٹھے تجزیہ نگار تبصرہ آرائ کرکے opinion makers کہلاتے ہیں ۔ pic.twitter.com/DincPSnLpT
— tariq mahmood ch (@tariqchaaj) November 24, 2022
انہوں نے ٹی وی اینکرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹ کی محنت و لگن سے حاصل کی گئی بریکنگ نیوز کو ڈرائنگ روم اور اسٹوڈیو میں بیٹھے تجزیہ نگار تبصرہ آرائی کرکے رائے ساز کہلاتے ہیں ۔
ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا نے طارق محمود چوہدری سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری صاحب آپ نے بلکل بجا فرمایا ہے ۔
چوہدری صاحب آپ نے بالکل درست کہا
— Aamir Ilyas Rana (@RanaAamirilyas) November 25, 2022
طارق محمود چوہدری کی پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے خیبرنیوز سے منسلک صحافی سید زاہد عثمان نے کہا کہ اس ملک میں بدبختی ہی یہی ہے ،رونا اس بات کا ہے کہ جو خبریں لاتا ہے اُسکو سے سے کم تنخواہ ملتی ہے۔
چوہدری صاحب یہاں اس ملک میں بدبختی ہی یہی ہے رونا اس بات کا ہے کہ جو خبریں لاتا ہے اُسکو سے سے کم تنخواہ ملتی ہے جو ڈرائنگ روم میں بیٹھا ہوتا ہے وہ زیادہ لیتا ہے بوس ہوتا ہے اور بڑا صحافی کہلاتا ہے
— Syed Zahidusman (@SZahidusman) November 25, 2022
پشتو زبان کے مشہور نیوزچینل خیبرنیوزکے صحافی سید زاہد عثمان نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹ زیادہ محنت کرتا ہے جبکہ جو ڈرائنگ روم میں بیٹھا شخص ان سے زیادہ تنخواہ لیتا ہے اور بڑا صحافی کہلاتا ہے۔









