وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ میں دونمبری کرتےرنگے ہاتھوں پکڑے گئے
شہبازشریف کی ترکیہ کے ہوٹل میں بیروں کو زبردستی فین بنانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکیہ کے دوران دونمبری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
شہبازشریف کی ترکیہ کے ہوٹل میں بیروں کو زبردستی فین بنانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
وزیر اعظم 2 روزہ دورہ ترکی پر روانہ، نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کا امکان
نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کون ہیں؟
وزیراعظم شہباز شریف اپنے پیش رو اور سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی مقبولیت سے خائف نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہر عوامی اجتماع میں عمران خان کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو یہ تاثر دے سکیں کہ وہ بھی مقبولیت میں کسی سے کم نہیں ہیں۔
تاہم کوا چلا ہنس کی چال اپنی چال بھی بھول گیا کہ مصداق شہبازشریف ہر مرتبہ عمران خان کی نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں اور یہی کچھ ان کے حالیہ دورہ ترکیہ کے موقع پر دیکھنے میں آیا ہے۔
زبردستی فین کلب pic.twitter.com/Vx8HuyEqzT
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) November 26, 2022
وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ ترکیہ کے دوران بنائی گئی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل جس میں انہیں ہوٹل کے بیروں کو زبردستی اپنا فین ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وڈیومیں وزیراعظم کا عملہ نوجوانوں کو وزیراعظم سے مصافحہ کرنے کی ہدایت جاری کررہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین وزیراعظم کی سوشل میڈیا ٹیم کو اس بھونڈی حرکت پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔









