ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے کراچی پریس کلب میں دستخطی مہم کا آغاز
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ معروف اینکر ارشد شریف شہید اور دیگر صحافی شہدا کے لواحقین کو انصاف دیا جائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے،پی ایف یو جے کا مطالبہ
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ(پی ایف یوجے ) نے کینیا میں بہیمانہ طریقے سے قتل کیے گئے معروف پاکستانی صحافی اور اینکر ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے کراچی پریس کلب میں دستخطی مہم شروع کردی۔
اس سلسلے میں کراچی پریس کلب کے نجیب احمد ٹیرس میں ایک ہورڈنگ آویزاں کردیا گیا ہے جس پر صحافی بڑی تعداد میں دستخظ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ارشد شریف قتل کیس: ایف آئی اے نے تسنیم حیدر کو طلب کرلیا
مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، تسنیم حیدر شاہ کا شریف فیملی پر ایک اور سنگین الزام
عرب نیوز سے وابستہ سینئر صحافی نعمت خان نے کراچی پریس کلب کی ایک وڈیواپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے جس میں انہیں پی ایف یوجے کی جانب سے آویزاں کیے گئےہورڈنگ پر دستخط کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
پی ایف یو جے کی طرف سے کراچی پریس کلب میں ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے دستخطی مہم۔
ایک ماہ گزرنے کے باوجود حکام قاتلوں تک پہنچنے میں ناکام۔ پاکستان میں ڈینیل پرل اور ولی خان بابر کے علاوہ کسی صحافی کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔ pic.twitter.com/3vMXQmpd16
— Naimat Khan (@NKMalazai) November 27, 2022
نعمت خان نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پی ایف یو جے کی طرف سے کراچی پریس کلب میں ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے دستخطی مہم، ایک ماہ گزرنے کے باوجود حکام قاتلوں تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔انہوں نےمزید لکھا کہ پاکستان میں ڈینیل پرل اور ولی خان بابر کے علاوہ کسی صحافی کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔
دستخطی مہم برائے حصول انصاف کے زیرعنوان ہورڈنگ پر لکھا گیا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ معروف اینکر ارشد شریف شہید اور دیگر صحافی شہدا کے لواحقین کو انصاف دیا جائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔