سی جے ورلیمین نے ارشد شریف کے قتل کا الزام براہ راست پاکستانی فوج پر عائد کردیا
بین الاقوامی صحافی، مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار سی جے ورلیمین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل میں پاکستانی فوج براہ راست ملوث ہے، افواج پاکستان نے ارشد کو کینیا میں قتل کروایا ہے

بین الاقوامی صحافی، مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار سی جے ورلیمین نے الزام عائد کیا ہے پاکستان کے مقتول صحافی ارشد شریف کو کینیا میں پاکستانی فوج نے قتل کروایا ہے۔
مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بین الاقوامی صحافی، مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار سی جے ورلیمین نے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں پاکستانی فوج نے قتل کروایا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
امریکا نے مودی اور محمد بن سلمان سمیت کئی قاتلوں کو استثنیٰ دینے کا اعتراف کرلیا
صحافی سی جے ورلیمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر آپ کو یقین نہیں آتا کہ ارشد شریف کو پاکستان فوج نے قتل کروایا ہے تو میں نہیں جانتا کہ آپ کو مزید کیا بتاؤں؟۔
17th August: Pakistan Army Chief General Bajwa visited UAE to receive Order of the Union.
19th August: UAE advises Pakistani journalist Arshad Shari to leave UAE immediately as his life is in danger.
21 August: Arshad flies to Kenya
24 Oct: Arshad assassinated in Kenya. pic.twitter.com/L9VNmOD5yP
— CJ Werleman (@cjwerleman) November 27, 2022
سی جے ورلیمین نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ 17 اگست متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں انہیں آرڈر آف دی یونین سے بھی نوازا گیا ۔
آرمی چیف باجوہ کے دورے کے فوراً بعد 19 اگست متحدہ عرب امارات نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر یو اے ای چھوڑ دیں کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔
متحدہ عرب امارات سے بے دخلی کے بعد مقتول صحافی ارشد شریف 21 اگست کو کینیا پہنچا اور وہاں 2 ماہ قیام کے بعد 24 اکتوبر کو ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا۔
سی جے ورلیمین کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور وہگزشتہ کئی سالوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ سی این این،بی بی سی، اسکائی نیوز سمیت دیگر کئی عالمی نشریاتی اداروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بین الاقوامی صحافی کو بھی ہندو انتہاپسندی پر تشویش
یاد رہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کو کینیا میں ایک پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔ کینیا پولیس حکام نے کہا کہ واقعہ غلط شناخت کی وجہ سے پیش آیا ۔
کینیا کے سب سے بڑے نیوز گروپ سے منسلک صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف نے اپنی زندگی کا اخری دن خرم کے ساتھ اموڈمٹ نامی تفریحی ساہ میں گزارا تھا
مذکورہ علاقہ کینیا میں رہنے والے پاکستانی نژاد شہریوں کی پسندیدہ جگہ ہے اور اس علاقے میں واقع بیشتر فارم ہاؤسز اور گھر پاکستانیوں کی ملکیت ہیں۔









