بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 32 پیسے کی کمی مگر کراچی والوں کا فائدہ نہیں ملے گا

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی بتیس پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن کے صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا کے فیصلے سے  کراچی کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کو تین ارب تیس کروڑ روپے کا ریلیف ملے

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی تاہم کراچی اورلائف لائن کے صارفین سستی بجلی سے مستفید نہیں ہوپائیں گے ۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاورریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ اکتوبرکیلئےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے جس سے صارفین کوآئندہ ماہ تین ارب تیس کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا تاہم اس ریلیف سے کراچی کے شہری محروم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

بجلی کے بھاری نرخوں کے باوجود گردشی قرضے 2 کھرب 437 ارب روپے تک پہنچ گئے

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاورریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) کی جانب سے دائردرخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیپرا حکام نے کہاکہ اکتوبرمیں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 30 کروڑ 36 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہاکہ ایل این جی کی قلت سے 25 کروڑ 98 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا جبکہ گزشتہ 3 سال کے دوران کھپت سے کم مقدار میں ایل این جی فراہم کرنے پر صارفین پر40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

چیئرمین نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں زیادہ ہیں جبکہ پاکستان کے پاس ڈالرز کی کمی کے باعث خریدنے کی سکت بھی نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزارت توانائی نے بجلی بلیک آؤٹ کی ذمہ داری کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈال دی

دوران سماعت نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی بتیس پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی مگر اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن کے صارفین پر نہیں ہوگا ۔ نیپرا اس حوالے سے بعد میں تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا ۔

متعلقہ تحاریر