دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

سی او اے ایس جنرل عاصم منیر نے ایل او سی کے ساتھ رکھ چکری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں کا دورہ کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اگر مسلح افواج مادر وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہیں ، اگر جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے رکھ چکری سیکٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔

یہ بھی پڑھیے

میجر جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

دہشتگردی کی نئی لہر: نیکٹا کی نیشنل سی ٹی ڈی بنانے کی تجویز

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ”میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف اپنی مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں، بلکہ اگر کبھی ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا "کسی بھی غلط فہمی کے نتیجے میں کسی بھی مہم جوئی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہماری مسلح افواج اپنی قوم کی حمایت سے بھرپور جوابی کارروائی کریں گی۔”

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا بھارتی ریاست اپنے مذموم عزائم کو کبھی حاصل نہیں کر سکے گی۔ دنیا کو انصاف کو یقینی بنانا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کرنی چاہیے۔”

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا ہم نے حال ہی میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے ہندوستانی فوجی قیادت کے غیرذمہ دارانہ بیانات دیکھے ہیں۔

قبل ازیں رکھ چکری سیکٹر آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایل او سی کے ساتھ رکھ چکری سیکٹر میں فرنٹ لائن پر معمور فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایل او سی معمور فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ تحاریر