توشہ خانہ تحائف پر جیو نیوز نیٹ ورک کا پروگرام ، عمران خان برطانوی عدالت پہنچ گئے

جیو نیوز کے پروگرام میں دبئی کے تاجر عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے توشہ خانہ کے تحائف سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی سے دبئی میں خریدے تھے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جیو نیوز نیٹ ورک کو لندن میں لیگل نوٹس بھجوا دیا ، کیونکہ جیو نیوز نیٹ ورک نے پی ٹی آئی کے سربراہ پر کرپشن کا الزام لگایا تھا ، جیو ٹی وی کو ہرجانے کا قانونی نوٹس لندن میں بھجوایا گیا ہے۔ قانونی ماہرین نے عمران خان کے اس فیصلے کو بہترین حکمت عملی قرار دیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے حالیہ پیش رفت اس الزام کے بعد سامنے آئی جب تقریباً ہفتے قبل ایک انٹرویو میں جیو نیوز نے ان پر لگایا تھا کہ فرح گوگی نے سابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے مبینہ تعاون سے دبئی کے ایک تاجر عمر فاروق ظہور کو گھڑی ، کف لنگ اور پین فروخت کیا تھا ، جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو تحفے میں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف سے تکرار کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کا سینٹورس مال سیل

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 5 دہشتگرد ہلاک ، ایک جوان شہید

قانونی نوٹس کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا ہے کہ "میری ہدایت پر لندن میں جیو ٹی وی لمیٹڈ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، میرے وکلاء نے یہ نوٹس Pre Action Protocol for Media & Communications Claimsکے تحت بھجوایا ہے۔”

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا ہے کہ "جیو ٹی وی لمیٹڈ کو آج لندن میں باضابطہ طور پر لیٹر آف کلیم دے دیا گیا ہے ، اور ان کے پاس جواب دینے کےلیے 14 دن کی مہلت ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ آج برطانیہ میں جیو ٹی وی لمیٹڈ پر ایک رسمی خط پیش کیا گیا ہے اور ان کے پاس جواب دینے کے لیے دو ہفتے کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ نارویجن نژاد کروڑ پتی پاکستانی تاجر عمر فاروق ظہور نے جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ میں ساتھ” میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح شہزادی سے مہنگی گھڑی اور تین تحائف یعنی توشہ خانہ کے تحائف خریدے تھے۔

بعد ازاں، دبئی کی کمپنی اسٹائل آؤٹ واچز نے توشہ خانہ کے تحائف کی فروخت یا خریداری کے بارے میں افواہوں کو مسترد کر دیا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیس عمران خان نے لندن کی عدالت میں کیوں کیا ہے۔؟ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں کیوں کہ چیئرمین تحریک انصاف کی لندن میں دو این جی اوز ہیں ، "القادر ٹرسٹ اور شوکت خانم میموریل ٹرسٹ” ، جوکہ لندن اور پوری دنیا سے چیریٹی فنڈز اکٹھا کرتی ہیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی دلیل میں یہ کہے گا کہ میں برطانیہ کے لوگوں کے ٹیکس سے چیریٹی فنڈز اکٹھا کرتا ہوں ، اور اگر میں کرپٹ آدمی ہوں تو پھر مجھے فنڈز کیوں دیئے جارہے ہیں ، اور اگر میں کرپشن میں ملوث نہیں ہوں تو یہاں کی عدالت خود ان فریقین کا احتساب کرے جنہوں نے مجھ پر کرپشن اور چوری کا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ تحاریر