بدترین معاشی بحران: وزیر خزانہ عمران خان سے مدد کے طلبگار
اسحاق ڈار ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس پہنچ گئے ، صدر نے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
ملک میں جاری معاشی بحران مزید بدترین صورتحال اختیار کرگیا ، وزیر خزانہ عمران خان سے تعاون طلب کرنے کے لیے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کے لیے ایوان صدر پہنچ گئے۔
ملک میں معاشی صورت حال مزید ابتر ہوگئی ہے اور معاشی حالات وفاقی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو رہے ہیں، ملک میں جزوی معاشی ایمرجنسی اور کفایت شعاری کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے تعاون مانگ لیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن رابطے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی نے "الیکشن کراؤ ملک بچاؤ” ریلیوں کا شیڈول جاری کردیا
معاشی ایمرجنسی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، وزارتِ خزانہ کی تردید
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر پاکستان عارف علوی سے بات چیت ہوئی ہے۔ ملاقات میں سیاسی و اقتصادی معاملات پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار اور عارف علوی نے ملک میں درآمدی بل کم کرنے کے لئے پنجاب اور کے پی سے تعاون پر بات چیت کی۔ ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لئے پی ٹی آئی سے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم اہف کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کے لئے بھی اپوزیشن سے تعاون مانگا گیا۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی کی قیادت سے بات چیت کرنے کا وعدہ کیا۔
ملاقات کے موقع پر ملک میں معاشی سنگینی پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملک بھر میں بازار شام چھ بجے بند کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ عمران خان کی طرف سے صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے اور استعفے دینے کا معاملہ بھی گفتگو ہوئی ۔۔اسحاق ڈار اور صدر عارف علوی کے درمیان اگلے عام انتخابات پر بات چیت ہوئی۔









