الیکٹرونک ووٹنگ کے حامی ہیں مگر شفافیت پہلی شرط ہے، سلطان سکندر راجا

نیشنل ووٹر ڈے کی تقریب سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں ٹیکنالوجی کا حامی ہے لیکن اس میں شفافیت لازم ہے، الیکشن کمیشن نے کبھی الیکٹرونک ووٹر مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی مخالفت نہیں کی

چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا  کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو  آگاہ کردیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا قانون دوبارہ تبدیل کیا تو آئینی اختیار کے تحت پرانے قانون کے تحت انتخابات کروائیں گے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی جانب سےنیشنل ووٹر ڈے کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی قوانین دوبارہ تبدیل کیے گئے بھی انتخابات پرانے قانون کے تحت ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیے

الیکٹرونک ووٹر مشین سے 80 فیصد دھاندلی روکی جاسکتی ہے، پتن

نیشنل ووٹرڈے کی تقریب سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر نے سندھ میں پہلےمرحلے میں26 جون کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہو نے جا رہے ہیں۔

سکندر سلطان راجا نے کہا کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں 29 مئی کو بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل کیا گیااب باقی اضلاع میں11 دسمبر کو الیکشن کروائے جارہے ہیں جبکہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا قانون دوبارہ تبدیل کیا تو آئینی اختیار کے تحت پرانے قانون کے تحت انتخابات کروائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنرکا کہناتھا کہ وفاقی حکومت بار بار ڈیجیٹل ڈی لمیٹیشن پر زور دے رہی ہے تاہم دوبارہ ڈیجیٹل ڈی لمیٹیشن کی گئی تو نئی حلقہ بندیاں مشکلات کا شکار ہوجائیں گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی ڈیجیٹل ڈی لمیٹیشن کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے مشکل ترین مرحلے کے بعد پھر نئی حلقہ بندیاں کرکے ہی عام انتخابات کروانے کے لیے تیار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران اور چوہدری پرویز مدمقابل: پی ٹی آئی کی “الیکشن کراؤ ملک بچاؤ” ریلیوں کا آغاز

ای سی پی چیف سکندر سلطان راجا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ قائم کیا ہےتاکہ انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جاسکے۔

 الیکشن کمیشن پر ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے بہت تنقید ہوتی ہے مگر یہ بتادوں کہ ہم نے اس کی مخالفت نہیں کی ۔

انہوں نے تنقید کرنے والوں کو چیلنج کرتے  ہوئے کہا کہ وہ کہیں بھی دکھادیں کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم یا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کی ہے۔

ای سی پی  چیف سکندر سلطان راجا نے کہا کہ ای وی ایم کیلئے طریقہ کار ہونا چاہیے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جلد بازی میں ای اوی ایم کے استعمال یا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا نعرہ لگادیں جس سے سارا انتخابی عمل مشکوک ہوجائے۔

چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا نے کہا کہ الیکشن کمیشن ووٹنگ میں ٹیکنالوجی کا حامی ہے لیکن اس میں ووٹنگ کی شفافیت لازم ہے۔الیکشن کمیشن نے کبھی ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیز کو ووٹنگ کی مخالفت نہیں کی۔

متعلقہ تحاریر