چوہدری شجاعت کا عمران خان پر قاتلانہ حملے سے متعلق اہم ترین انکشاف

پاکستان مسلم لیگ قاف(پی ایم ایل کیو) کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو وزیر آباد حملے کا مقدمہ فوجی افسران کے خلاف  درج نہ کرنے کا مشورہ   دیا تھا، انہوں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو آئینی بحران کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے اس سےبچنے نسخہ بھی ڈھونڈ لیاپی ٹی آئی کی حمایت کی محرومی  کے بعد پرویز الہیٰ کو نون لیگ اور پی پی کی حمایت مل جائے گی

پاکستان مسلم لیگ قاف (پی ایم ایل کیو) کے صدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو وزیر آباد حملے کا مقدمہ فوجی افسران کے خلاف درج کرنے سے منع کیا تھا ۔

مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت نے ایک اہم انکشاف کرڈالا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیرآباد میں عمران خان پرہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ فوجی افسران پر درج کرنے سے میں نے روکا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

شجاعت اور پرویز ایک ہو گئے، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

پی ایم ایل کیو کے صدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیرآباد حملے کا مقدمہ فوجی افسران  کے خلاف درج نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا اور اس مشورے پر انہوں نے عمل در آمد ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے  پنجاب اور خیبر پختونخوااسمبلی توڑنے کے  معاملے پران کا کہنا تھا کہ وفاق سمیت تمام صوبوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ پنجاب اسمبلی کی تحلیل بحران بن سکتی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ قاف چوہدری شجاعت حسین نے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے آئینی بحران درپیش ہوسکتا ہے جس سے بچنا چاہیے ۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ زرداری سے پنجاب اسمبلی کے معاملے پرکوئی بات نہیں ہوئی۔ وہ صرف عیادت کے لیے آئے تھے ۔

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے کہا کہ آصف زرداری اور پرویز الہیٰ کے درمیان مستقبل میں کوئی بات چیت ہوسکتی ہے۔ پی ڈی ایم اور پرویز الہیٰ کے درمیان کوئی مذاکرات ہوئے تو بتاؤنگا ۔

پاکستان مسلم لیگ قاف (پی ایم ایل کیو) کے صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے کوئی سیاسی رابطہ کاری نہیں ہورہی تاہم قومی معاملے اور مسائل سے ان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر آبادحملہ: حکومت نے جے آئی ٹی کی سربراہی سی سی پی او لاہور کو سونپ دی

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کرکے انہیں پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کا نسخہ بتایا ہے ۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو بتایا کہ اگر تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی استعفے دیتے ہیں تو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون  پرویز الہیٰ کی حمایت کردیں گے ۔

آصف زرداری نے چوہدری شجات کو یقین دہانی کروائی ہے کہ چوہدری پرویزالہیٰ تحرک انصاف کی حمایت سے محرومی کے بعد  بھی وزیراعلیٰ پنجاب قائم رک سکتے ہیں جس کے پیچھے پی پی اور ن لیگ کھڑی ہوگی ۔

متعلقہ تحاریر