عمران خان سے صدر عارف علوی اور مونس الٰہی کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی
عمران خان نے صدر کے ذریعے بھجوائی گئی پارلیمنٹ میں واپسی کی حکومتی پیشکش ٹھکرادی، ق لیگ سے معاملات ڈیڈ لاک کا شکار،مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کے بدلے پی ٹی آئی کے 10ٹکٹ مانگ لیے، عمران خان کا ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنیکا مطالبہ

تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی اور مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی نے ملاقاتیں کی ہیں۔
نیوز 360 نے اہم ترین ملاقاتوں کی اندرونی کہانی کا کھوج لگالیا۔صدر مملکت حکومت کی اہم تجویز لے کر آئے تھے، ق لیگ آئندہ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی سے اپنے رہنماؤں کے لیے ٹکٹ مانگ لیے۔
یہ بھی پڑھیے
نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی گزشتہ روز وفاقی وزرا ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کےبعد حکومتی پیغام لیکر عمران خان سے ملنے زمان پارک آئے۔
Federal Minister for Economic Affairs, Sardar Ayaz Sadiq and Federal Minister for Law, Senator Azam Nazeer Tarar called on President Dr. Arif Alvi, at Aiwan-e-Sadr. pic.twitter.com/5Dp3ewJkbi
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) December 14, 2022
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے عمران خان کو حکومتی پیشکش سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت چاہتی ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپس آئے اور انتخابی اصلاحات سمیت دیگر اہم امور پر اتفاق رائے پیدا کرے جس کےبعد مل بیٹھ کر آئندہ الیکشن کی تاریخ بھی طے کرلی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کے ذریعے بھجوائی گئی حکومتی پیشکش مسترد کردی اور فوری انتخابات کی تاریخ کامطالبہ دہرادیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما مونس الہٰی نے بھی گزشتہ روز عمران خان سے اہم ملاقات کی ۔ذرائع کےمطابق ق لیگ آئندہ عام انتخابات کیلیے پنجاب اسمبلی کی 10 نشستوں پر اپنے پارٹی کے رہنماؤں کو تحریک انصاف کے ٹکٹ دلوانا چاہتی ہے۔ مونس الہٰی نے گزشتہ روز عمران خان سے یہی مطالبہ دہرایا ۔
Senior PTI leadership @SMQureshiPTI , @Asad_Umar , @PervezKhattakPK with @MoonisElahi6 called on Chairman PTI @ImranKhanPTI pic.twitter.com/AN3wla8P0D
— PTI (@PTIofficial) December 14, 2022
ذرائع کے مطابق مونس الٰہی نے یقین دہانی کروائی کہ پی ٹی آئی چیئرمین جب چاہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل کردی جائے گی تاہم بدلے میں ق لیگ ک آئندہ انتخابات کیلیے پنجاب اسمبلی کے 10 ٹکٹ دیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے مونس الٰہی کےنہلے پر دہلا مارتے ہوئے ٹکٹوں کے بدلے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا مطالبہ کردیا جس کے باعث ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی ۔









