پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ملاقات
پی ٹی آئی کے سربراہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت نوجوانوں نے ملاقات کیں جس میں ڈاکٹر ولید ، حماد صافی ، شہروز کاشف سمیت کئی نوجوان شریک ہوئے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اپنے اپنے شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت نوجوانوں نے ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں ملاقات کیں۔
پی ٹی آئی کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت نوجوانوں نے ملاقات کیں۔
یہ بھی پڑھیے
سر قلم کرنے کے واقعات، تشویش کا شکار خیبرپختونخوا کے تاجر عمران خان سے ملاقات کے خواہاں
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر نے ان باصلاحیت نوجوانوں کی تصاویر شیئر کیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ہونہار نوجوانوں سے ملاقات۔
نوجوانوں کی قابلیت اور محنت کو سراہتے ہوئے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 60٪ نوجوان آبادی ہمارے ملک کا سب سے قیمتی سرمایا ہے- 1/3 pic.twitter.com/CPZK2SjxUx
— PTI (@PTIofficial) December 15, 2022
اس موقع پر پی ٹی آئی چیف عمران خان نے نوجوانوں کے ٹیلنٹ اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ 60 فیصد نوجوانوں کی آبادی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہے۔
عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں 29 گولڈ میڈل جیت کر ریکارڈ بنانے والے ڈاکٹر ولید، 3 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی بہنیں عریش فاطمہ اور عائشہ فاطمہ شامل تھیں ۔
زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں کوہ پیما شہروز کاشف اور سبرازخان، گیمنگ انڈسٹری میں ملک کا نام روشن کرنے والے نوجوان ارسلان ایش بھی موجود تھے۔
قرآنی تلاوت اور تحقیق میں اپنی پہچان بنانے والے حسن علی کاسی اور دنیا کے کم عمر ترین موٹیویشنل اسپیکر حماد صافی نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔
ارسلان ایش نے ٹویٹر پر کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملنا اعزاز کی بات تھی۔ ہم نے پاکستان میں اسپورٹس کی صلاحیت کے بارے میں اور ویزا کے مسائل کے بارے میں بھی بات کی۔
It was an honour to meet former PM @ImranKhanPTI!
We spoke about the potential of esports in Pakistan, and also regarding visa issues. He has vowed to iA make things better if given the chance.
As a proud Pakistani I shall do my best to support the esports community in Pakistan! pic.twitter.com/CBAw4zDhyj— Arslan Ash (@ArslanAsh95) December 15, 2022
ارسلان نے بتایا کہ عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ اگر موقع دیا گیا تو وہ چیزوں کو بہتر بنائے گا۔ ایک قابل فخر پاکستانی کی حیثیت سے میں پاکستان میں اسپورٹس کمیونٹی کی حمایت کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ آج مجھے عمران خان سے ملاقات کرنے کا موقع ملا ۔عمران خان کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاست کے میدان میں بھی بہت سے لوگوں کے لیے تحریک ہیں۔ انہوں نے میری کامیابیوں کو سراہا ۔
Today I had an honor of meeting with @ImranKhanPTI and presenting him a picture of my latest #summit. 🇵🇰🏔️ Khan sahib is an inspiration for many in the field of #cricket and as well as politics. He appreciated my achievements and was happy to see the youth in the field of sports. pic.twitter.com/LVNHbb3NIG
— Shehroze Kashif (broadboy) (@Shehrozekashif2) December 15, 2022









