عمران خان نے جیونیوز ، شاہزیب خانزادہ اور عمر فاروق کے خلاف یو اے ای میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ان کی قانونی ٹیم نے توشہ خانہ تحائف کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

توشہ خانہ تحائف کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف نے ایک اور کاری وار کردیا، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ان کی قانونی ٹیم نے عمر فاروق ظہور کے خلاف یو اے ای میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام پر آج صبح پیغام جاری کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا ہے کہ "حسن شاد کی سربراہی میں اب میرے متحدہ عرب امارات کے وکلاء جیو ٹی وی، شاہزیب خانزادہ اور دھوکہ باز عمر فاروق ظہور کیخلاف امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتکِ عزت (Libel and Slander) کا دعویٰ دائر کرچکے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

میاں نواز شریف جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپس آرہے ہیں، پارٹی ذرائع

ریکوڈک سے متعلق سینیٹ سے بل پاس کروا کر جمہوری روایات کو روندھا گیا، سینیٹر میر طاہر بزنجو

واضح رہے کہ عمران خان نے رواں ماہ کے شروع میں اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جیو نیوز نیٹ ورک کو لندن میں لیگل نوٹس بھجوایا تھا ، کیونکہ جیو نیوز نیٹ ورک نے عمران خان پر کرپشن کا الزام لگایا تھا ، جیو ٹی وی کو ہرجانے کا قانونی نوٹس لندن میں بھجوایا گیا تھا۔ قانونی ماہرین نے عمران خان کے اس فیصلے کو بہترین حکمت عملی قرار دیا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے حالیہ پیش رفت اس الزام کے بعد سامنے آئی تھی جب رواں ماہ کے شروع میں ایک انٹرویو میں جیو نیوز نے ان پر لگایا تھا کہ فرح گوگی نے سابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے مبینہ تعاون سے دبئی کے ایک تاجر عمر فاروق ظہور کو گھڑی ، کف لنگ اور پین فروخت کیا تھا ، جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مزکورہ چیزیں عمران خان کو تحائف کی صورت میں دیں تھیں۔

5دسمبر کی رات جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نژاد دبئی کے معروف بزنس میں عمر فاروق ظہور نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی سے 20 لاکھ ڈالر میں گھڑیوں کا سیٹ خریدا تھا ، اور فرح گوگی کو کیش میں پےمنٹ کی گئی تھی۔ بزنس مین عمر فاروق نے قلم ، کف لنکس اور انگوٹھی خریدنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر