سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، تمام دہشتگرد ہلاک

مذاکرات کی ناکامی کے بعد سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر قابض تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر میں آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بنوں میں قائم سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر میں دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے بعد کمپاؤنڈ کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ آپریشن سے قبل سیکورٹی فورسز نے کمپاؤنڈ کے اردگرد کی آبادی کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان: لسبیلہ میں گیس سلنڈر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

دہشتگردی کی لہر میں تیزی، میرانشا خودکش حملے میں 3شہید، خضدار دھماکے میں 13زخمی

سیکورٹی فورسز کے حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ، جس میں تمام شرپسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

تزہ ترین اطلاعات کے مطابق کمانڈوز آپریشن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے. آپریشن میں میجر سمیت 3 ایس ایس جی کمانڈوز زخمی ہوگئے ہیں جبکہ تمام دہشت گردوں کو مارا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی کمانڈوز کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بنوں موجودہ ہنگامی حالت کے پیش نظر بنوں کے تینوں ایم ٹی آئی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تمام  کیڈرز، اسٹاف، ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ، تمام ملازمین کو اپنی موجودگی یقینی بنانے کے ہدایت کی  گئی ہے۔

ایم ٹی آئی ترجمان کے مطابق ایم ٹی آئی اسپتالوں میں تمام اسٹاف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے. بنوں شہریوں سے ایمرجنسی پیش آنے کی صورت میں اسپتال انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بنوں کینٹ میں زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی گئیں تھیں ، دھماکے یقینی طور پر کینٹ ایریا میں ہوئے تھے۔

یاد رہے سی ٹی ڈی کمپاونڈ پر اتوار کے روز سے دہشتگرد قابض تھے. حملہ آوروں نے کچھ لوگوں کو یرغمال بنالیا تھا۔

متعلقہ تحاریر