مسلح افرادکا اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر پرحملہ، ملازم پر تشدد کیا گیا

نجی نیوز چینل کی اینکر پرسن شفایوسفزئی کے گھر پر حملے اور ملازم پر تشدد کے خلاف صحافیوں، سول سوسائٹی کے ارکان اور وفاقی وزیر اطلاعات سمیت سیاسی رہنماؤں نے مذمت کی، مریم اورنگزیب نے شفایوسزئی سے ٹیلی فونک رابط کرکے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف کے علی زیدی نے حملے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کی مطالبہ کیا ہے

نجی نیوز چینل کی اینکر پرسن شفا یوسفزئی کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور گھر میں موجود ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اہلخانہ سے متعلق معلومات بھی حاصل کرنے کی کوشش کی ۔

نجی نیوز چینل کی اینکر پرسن شفا یوسفزئی کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے ان کے گھریلو ملازم پر تشد دکیا تاہم حملے کے وقت شفایوسفزئی گھر میں موجود نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

صدیق جان پر تشدد، ارشد شریف کو لینے کے دینے پڑ گئے

تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ شفا نے فون پر تمام تر واقعے کی اطلاع فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے ان کے ملازم پر تشدد بھی کیا ہے ۔

سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ شفا یوسفزئی نے بتایا کہ ملزمان نے اہلخانہ سے متعلق معلومات بھی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ علی زیدی نے کہاکہ یہ تشویشناک صورتحال  ہے ۔

دوسری جانب اسلام آ باد پولیس نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے بتایا کہ شفا یوسفزئی کی رہائش گاہ کو اگلے احکامات تک مناسب سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلح افراد کی جانب سے اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر میں گھسنے کی کوشش اور گھریلو ملازمین پر مبینہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے شفا یوسفزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی ہے۔ وزیر نے کہا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے ۔

اینکر پرسن نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو  بتایا کہ واقعے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھی۔ وفاقی وزیرنے شفا یوسفزئی اور انکے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔

شفا یوسفزئی نے وزیراطلاعات کو بتایاکہ مشتبہ افراد نے گھریلو ملازمین پر حملہ کیا، دھمکیاں دیں اور فرار ہو گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ایسے واقعات کو روکا جائے گا۔

نجی ٹی وی کی ینکر پرسن پر گھر پر حملے کے واقعے کی صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں نے سوشل میڈیا پر شدید مذمت کی ہے ۔

متعلقہ تحاریر