ارشد شریف کی اہلیہ کا کینیا کے صدر کو خط، فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ
پاکستانی صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیقی نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق کینیا کے صدر ولیم روٹو(William Ruto)کو خط لکھا دیا ہے، شیئر کی گئی خط کی کاپی میں صدرولیم روٹو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے پہلے سے سوچے سمجھے قتل کا سبب بننے والے بنیادی عوامل کا پتہ لگانے کی ضرورت ہے تاکہ انصاف کی فراہمی ہم سب دیکھ سکیں
کینیا میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے پاکستانی مقتول صحافی ارشد شریف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے شوہرکے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا کے صدر ولیم روٹو۔(William Ruto)کو خط ارسال کردیا ہے ۔
پاکستانی صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیقی نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹ ر پر اپنے پیغا میں کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ینیا کے صدر ولیم روٹو(William Ruto)کو خط لکھا دیا ہے ۔آپ سب لوگ بھی اپنی طرف سے اس خط کو انہیں ٹوئٹر پر ٹیگ کریں۔
یہ بھی پڑھیے
جویریہ صدیقی شہید ارشد شریف کی کردار کشی پر راناثنااللہ پر پھٹ پڑیں
جویریہ صدیقی نے ٹوئٹر پرایک خط کی کاپی بھی شیئر کی ہے جس میں کینیا کے صدر ولیم روٹو(William Ruto) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ مرحوم ارشد شریف کے سوگوار خاندان کی طرف سے ہے ۔
I have written letter to Pres @WilliamsRuto
Nw I am requesting u all to tweet the letter to him and tag othr concerned authorities.@WilliamsRuto @StateHouseKenya @ForeignOfficeKE @DrAlfredMutua @EliudOwalo @AmnestyEARO @CPJAfrica #KenyaJusticeForArshad#JusticeForArshadSharif pic.twitter.com/Wt9QsQ7X3p— Javeria Siddique (@javerias) December 21, 2022
شیئر کی گئی خط کی کاپی میں صدرولیم روٹو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے پہلے سے سوچے سمجھے قتل کا سبب بننے والے بنیادی عوامل کا پتہ لگانے کی ضرورت ہے تاکہ انصاف کی فراہمی ہم سب دیکھ سکیں۔
خط کی کاپی میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی بے وقت اورناگہانی موت پر پورا پاکستان سوگوار ہے۔ ہم اس بات کے منتظر ہیں کہ آپ سچائی کا پتہ لگا کر اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر ہمیں سکون فراہم کریں گے ۔
جویریہ صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئی خط کی کاپی میں لکھا ہوا کہ غم اور پریشانی کے اس وقت آپ پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہمیں صحیح معلومات فراہم کریں کہ ارشد شریف اپنی زندگی میں کن دردناک تفصیلات سے گزرے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہماری آپ سے درخواست ہے کہ اپنے متعلقہ حکام کو حکم دیں کہ وہ اس وحشیانہ قتل کے اصل حقائق کی شفاف تحقیقات کریں اور ان تمام لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں جو اس گھناؤنے جرم کا حصہ ہیں۔