رانا مبشر وزیراعظم کے 31 ویں معاون خصوصی مقرر، کابینہ ارکان کی تعداد 76 ہوگئی

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، کابینہ ڈویژن نے تعیناتی کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، رانا مبشر کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کی کابینہ ڈویژن کے ارکان کی تعداد 76 ہوگئی، جن میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں

پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما رانا مبشر اقبال وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا مبشر اقبال کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔ کابینہ ڈویژن نےتعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہبازشریف کی جہازی سائز کابینہ 75 ارکان تک پہنچ گئی

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی رانا مبشراقبال کو وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی تعینات ہونے والے رانا مبشر اقبال لاہور کے حلقہ این اے 134 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے  تھے ۔

وزیراعظم کی کابینہ ڈویژن کے ارکان کی تعداد 76 ہوگئی، جن میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں تاہم رانا مبشر اقبال کی تعیناتی کے بعد ایس اے پی ایم کی تعداد 31 ہوگئی۔

 یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو داخلہ اور قانونی امور پر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔

عطا اللہ تارڑ مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیں اور حمزہ شہباز کی مختصر مدت کی کابینہ میں وزیر داخلہ اور ترجمان پنجاب حکومت رہ چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر