وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد بغیر نمبرپلیٹ کی لگژری مرسڈیز میں سفر کرنے لگے

نجی ٹی چینل جیو نیوز سے منسلک کورٹ رپورٹر اویس یوسفزئی نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد یوسف ہارون بغیر نمبر پلیٹ کی مرسڈیز میں عدالت سے روانہ ہو رہے ہیں، یوسف ہارون حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے

وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد بغیر نمبر پلیٹ کی مرسڈیز گاڑی میں اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے ۔

نجی ٹی چینل جیو نیوز سے منسلک کورٹ رپورٹر اویس یوسفزئی نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد یوسف ہارون بغیر نمبر پلیٹ کی مرسڈیز میں عدالت سے روانہ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عدالت عالیہ سے وزیراعظم کے داماد کو ریلیف مل گیا

اویس یوسفزئی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یہ وزیراعظم شہباز شریف کے داماد اور نیب ملزم یوسف ہارون ہیں جو اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لینے کے بعد بغیر نمبر پلیٹ مرسڈیز میں روانہ ہورہے ہیں۔

اویس یوسفزئی کی شیئر کی گئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پارکنگ لاٹ سے بنا نمبرپلیٹ لگی پوش کار مرسڈیز میں وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد یوسف ہارون  سوار ہورہے ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے داماد اور نیب کے ملزم یوسف ہارون اسلا م آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے پیش ہوئے جہاں ان کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ہوئی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم ہارون یوسف عزیز کو14 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم  بھی دیا گیا ہے۔ عدالت نے نیب کو ملزم کے پیش ہونے تک گرفتاری سے روک دیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے منسلک پروڈیوسر ثقلین شاہد لک نے اویس یوسفزئی کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ سنا ہے کہ انہیں وزیراعظم کا پروکوٹول بھی دیا گیا تھا۔ کیا آپ اس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد یوسف ہارون آمدن سے زائد اثاثے کے کیس میں نیب کو مطلوب تھے اور عدالت نے انہیں مفرور قرار دے رکھا تھا تاہم اب ان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر