نون لیگی رہنما ناصر بٹ نے اداکارہ حمیمہ ملک کوصحافی محمد مالک سمجھ کر ٹیگ کردیا
پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این ) کے رہنما ناصر بٹ نے غلطی سے ہم نیوزکے اینکر محمد مالک کو ٹوئٹ میں ٹیگ کرنے کی بجائےاداکارہ حمیمہ ملک کو ٹیگ کردیا جس میں سیاسی گفتگو کی گئی تھی، ناصر بٹ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سابق مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر اورہم ٹی وی کی حمیمہ ملک نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ۔انہوں نے مجھے قاتل اور ڈرگ مافیا کا کارندہ کہا گیا

پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این ) کے رہنما ناصر بٹ نے نامور صحافی محمد مالک کو حمیمہ ملک سمجھ لیا۔ ناصر بٹ نے اپنی ٹوئٹ میں محمد مالک کی بجائے حمیمہ ملک کو ٹیگ کردیا ۔
پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این ) کے رہنما ناصر بٹ نے غلطی سے ہم نیوز کے اینکر محمد مالک کو ٹوئٹ میں ٹیگ کرنے کی بجائےاداکارہ حمیمہ ملک کو ٹیگ کردیا جس میں سیاسی گفتگو کی گئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیے
پہلے تولو پھر بولو ، اینکر پرسن محمد مالک کے لیے یاد دہانی
ناصر بٹ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سابق مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر اورہم ٹی وی کی اینکر حمیمہ ملک نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ۔انہوں نے مجھے قاتل اور ڈرگ مافیا کا کارندہ کہا گیا ۔
and Shahzad Akbar, @HumaimaMalick at HUM TV made false accusations against me and called me a killer and member of drugs mafia. He and Firdous Ashiq Awan lied on 6 July 2019 about me n show was aired in UK. Those were false allegations to plz General Faiz and Imran Khan 3/5 pic.twitter.com/ZJWLSxNE75
— Nasir Butt (@nasirbuttuk) December 21, 2022
ناصر بٹ نے الزام تراشیوں کے ذمہ دار بجائے محمد ملک کو قرار دینے کے اداکارہ حمیمہ ملک کو قرار دے دیا۔ لیگی رہنما ناصربٹ نے فرودس عاشق اعوان کو بھی جھوٹا قرار دیا ۔
ناصر بٹ نے اپنی ٹوئٹ کی سیریز میں کہا کہ الحمدللہ میں نے جھوٹے الزامات پربرطانیہ میں ہم نیوز کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے ۔
لیگی رہنما ناصر بٹ نے کہا کہ برطانوی عدالت تحریک انصاف کی حکومت اور میڈیا گروپ کی میرے ساتھ ناانصافی کو بے نقاب کیا اوراسے میری ذات پر حملہ قرار دیا ہے ۔
ناصر بٹ نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کےکاشف عباسی کو بھی ٹیگ کیا اور بتایا کہ گزشتہ سال انہوں نے بھی جھوٹے الزامات عائد کیے تھے جس پر میں نے ان پر مقدمہ کیا تھا ۔
پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این )کے رہنما ناصر بٹ نے کہا کہ میں نے پچھلے سال اے آر وائے کی جھوٹی خبروں پر مقدمہ کیا اور وہ بھی میں جیتا تھا جبکہ اس بار ہم نیوز نے وہی حرکت دہرائی تھی ۔









