پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے 34ویں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد

کانووکیشن کی تقریب میں دفاعی افواج کے حکام، سول اداروں کے نمائندگان اور ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے والدین نے شرکت کی۔

کراچی: پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج (PNEC) کے 34ویں کانووکیشن کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

نیول چیف نے 382 گریجویٹس میں پی ایچ ڈی، ماسٹرز اور بیچلرز کی ڈگریاں تقسیم کیں جبکہ مختلف تعلیمی شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو 41 میڈلز سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ پنجاب کی برطرفی چیلنج، جسٹس فاروق کی معذرت کے بعد نیا بینچ تشکیل

اسلام آباد میں خودکش دھماکا، پولیس اہلکار شہید، 5 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امیرالبحر نے پاک بحریہ کے افسران کو علاقائی اور بین الاقوامی بحری افواج کے مساوی تربیت دینے کے عزم کو اُجاگر کیا۔

ایڈمرل امجد خان نیازی نے اس بات کو سراہا کہ غیر ملکی طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد اس کالج کے انجینئرنگ شعبے کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انھوں نے گریجوشن مکمل کرنے والے طلباء کو تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کی بنا پر اعزازات اور امتیازی پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج نے خطبہ استقبالیہ کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج انجینئرنگ کے شعبے میں معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلباء دنیا بھر کے اعلیٰ اداروں میں فرائض ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کی ٹیم نے پانچ بین الاقوامی اور چار قومی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

کانووکیشن کی تقریب میں دفاعی افواج کے حکام، سول اداروں کے نمائندگان اور ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے والدین نے شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر