امریکا نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے 200 ملین ڈالر مختص کردیئے

امریکا نے اپنے سالانہ اخراجات کے پیکج میں پاکستان کیلئے بھی 200 ملین ملین ڈالر مختص کیے ہیں جوکہ ملک میں صنفی مساوات اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے استعمال میں لائیں جائیں گے، 2020 میں امریکا نے پاکستان کیلئے25 ملین ڈالر مختص کیے تھے، اومنی بس بل میں امریکا نے اپنی دفاعی اخراجات میں 10 فیصد اضافہ کرکے اسے 858 ارب ڈالر تک پہنچادیا ہے

امریکی سینیٹ نے حکومتی فنڈ کیلئے 1.7 ٹریلین ڈالر کے اومنی بس بل کی منظوری دے دی۔ بل میں پاکستان میں صنفی مساوات اور جمہوریت کے لیے 200 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں ۔

امریکی سینیٹ نے ایک اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر کے منی بس بل کی منظوری دے دی ہے بل میں پاکستانی جمہوریت کی مضبوطی اور صنفی مساوات کے لیے بھی 200 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایک تہائی خواتین ساتھی مردوں کا جنسی و جسمانی تشدد برداشت کرتی ہیں

امریکا نے اپنے سالانہ اخراجات کے پیکج میں پاکستان کیلئے بھی 200 ملین ملین ڈالر مختص کیے ہیں جوکہ ملک میں صنفی مساوات اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے استعمال میں لائیں جائیں گے ۔

امریکی سینیٹ کی جانب سے منظور کیے گئے اومنی بس بل میں پاکستان کے لیے مختص کی گئی رقم گزشتہ سالوں سے زائد ہے۔ مختص کی گئی رقم سال 2020 سے سے 20 فیصد زائد ہے ۔

دو سال قبل 2020 میں امریکی کانگریس نے پاکستان میں صنفی مساوات کے لیے 10 ملین ڈالر جبکہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے 15 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی تھی ۔

یاد  رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کی 2022 گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ کے مطابق پاکستان صنفی مساوات کے فہرست میں دوسرا بدترین ملک ہے، 146 ممالک میں پاکستان کا نمبر 145 ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی مڈٹرم الیکشن: ایوان نمائندگان میں ریپبلکینز اور سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی برتری

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے منظور کیے گئے اومنی بس بل سے امریکی دفاعی اخراجات 10 فیصد اضافہ  کرکے اسے 858 ارب  ڈالر تک بڑھا دیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر