بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی پر آکسفورڈ یونین کا شاندار انداز میں خراج عقیدت
پاکستان کے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ کے قریب گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
27 دسمبر 2022 کو پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی سابق چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 15 ویں برسی منائی ، آکسفورڈ یونین نے بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے پاکستان کے سابق وزیر اعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آکسفورڈ یونین نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "آج ہم پاکستان کی سابق وزیر اعظم اور 1977 میں آکسفورڈ یونین کی سابق صدر بے نظیر بھٹو کی یاد منا رہے ہیں۔ بے نظیر کو آج سے 15 سال پہلے قتل کر دیا گیا تھا۔ چیمبر میں یہ لٹکتی ہوئی تصویر باعث فخر ہے۔ ہر سال ہم ان کے اعزاز میں ایک یادگاری لیکچر کا اہتمام کرتے ہیں۔ اللہ بے نظیر بھٹو کو سکون دے۔”
یہ بھی پڑھیے
سلیکٹڈ کو وائٹ ہاؤس نہیں بلاول ہاؤس نے اقتدار سے نکالا، بلاول بھٹو زرداری
زرداری اور ان کے بیٹے نے پیپلز پارٹی کو سکیڑ کر بی بی کے دشمنوں کا مشن پورا کردیا، فواد چوہدری
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے 1969 سے 1973 تک ہارورڈ یونیورسٹی کے ریڈکلف کالج میں تعلیم حاصل کی اور گریجویشن کے بعد ، انہوں نے انگلینڈ کی باوقار آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔
Today we remember Benazir Bhutto, former Prime Minister of Pakistan and Ex-President of The Oxford Union, Hilary 1977. Benazir was assassinated 15 years ago today. This portrait hangs proudly in our Chamber and each year we host a Memorial Lecture in her honour. RIP Benazir. pic.twitter.com/CHUFB1REl1
— Oxford Union (@OxfordUnion) December 27, 2022
بے نظیر بھٹو نے 1973 سے 1977 تک آکسفورڈ کے لیڈی مارگریٹ ہال میں سیاسیات، معاشیات اور فلسفے کی تعلیم حاصل کی۔
مقتول وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے آکسفورڈ سے بین الاقوامی قانون اور ڈپلومیسی میں ڈگری حاصل کی۔ غور طلب بات یہ ہے کہ وہ آکسفورڈ اسٹوڈنٹ یونین کی پہلی ایشیائی خاتون صدر تھیں۔ انہوں نے شروع دن ہی سے اپنے آپ کو ایک جنگجو رہنما کے طور پر منوایا تھا۔
واضح رہے کہ 27 دسمبر 2007 کو بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے فوراً بعد قتل کر دیا گیا۔