تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کےفیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن پاکستان کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں  درخواست دائر کردی ہے، پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان نے درخواست میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری داخلہ اور ای سی پی کو فریق بنایا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نےوفاقی داراحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی ) کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نےاسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے درخواست دائر کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں بلدیاتی الیکشن ایک مرتبہ پھر ملتوی ہونے کاخدشہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کے خلاف دائر درخواست میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری داخلہ اور ای سی پی کو فریق بنایا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن پاکستان کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو  کالعدم دینے کی استدعا کی ہے ۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی ) اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی تعداد بڑھانے کے حکومتی فیصلے کی وجہ سے 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس میں وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی (جے آئی) کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مرتبہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے

وفاقی حکومت کے وکیل اشتر اوصاف نے الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران ای سی پی حکام کو  آگاہ کیا تھا کہ  حکومت نے یونین کونسلوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ آبادی میں اضافے کی بنیاد پر کیا  ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ای سی پی  میں سماعت کے دوران مطالبہ کیا تھا کہ انتخابات شیڈول کے مطابق ہونے چاہئیں پہلے ہی دو بار تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے  اسلام آباد ہائی کورٹ نے  الیکشن کمیشن پاکستان  کے نوٹس معطل کیا تھا جس میں وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی تعداد میں اضافے کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا گیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر