چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست پر اعتراض عائد

درخواست پر رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کیسے توہین عدالت کی درخواست دائر کی جاسکتی ہے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر دائر توہین عدالت درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

تحریکِ انصاف کے رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار تیمور اسلم نے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیے

سخت معاشی حالات: امریکا اور سعودی عرب مدد کو آسکتے ہیں ، امید کی کرن دکھائی دینے لگی

ن لیگ کا بڑا یوٹرن: اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر، چار ممبران، داخلہ اور کابینہ ڈویژن سیکریٹریز کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

درخواست پر رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کیسے توہین عدالت کی درخواست دائر کی جاسکتی ہے؟

درخواست میں 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر