وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو اچھے اور برے طالبان کا فرق سمجھ  آگیا

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اچھے اور برے  طالبان میں فرق کرنا سمجھ گئے، انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ایک فتنہ جبکہ افغان طالبان ایک حقیقت ہیں، عمران خان نے ملک میں دہشتگردی امپورٹ کی جبکہ ان کے رہنما بھتے کی صورت ٹی ٹی پی کی مالی مدد کررہے ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو اچھے اور برے طالبان کے درمیان فرق سمجھ آگیا ہے۔ انہوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ایک فتنہ قرار دیا جبکہ افغان طالبان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک حقیقت ہیں۔

دادو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اچھے اور برے طالبان کے درمیان فرق بتاتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان ایک حقیقت ہیں جبکہ پاکستانی طالبان ایک فتنہ  ہیں اور ہم اس فتنے کو شکست دے چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم تحریک طالبان کا ملک بھر میں دہشتگرد حملے کرنے کا اعلان

وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری افغانستان سے امریکا کے انخلاء سے متعلق کہا کہ جو کچھ کابل میں ہوا وہ ایک حقیقت ہے  تاہم پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے کالعدم تحریک طالبان  برے  ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے گڈ اور بیڈ طالبان کا فرق سمجھاتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی والے بیڈ طالبان ہیں جبکہ گزشتہ دور حکومت  میں سانحہ اے پی ایس کے مجرموں کو آزاد کرنے کا بے وقوفانہ عمل کیا گیا ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ملک میں دہشتگردی کا امپورٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امپورٹڈ کہنے والے خود ملک میں دہشتگرد اور دہشتگردی امپورٹ کرنے والا ہے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا حکومت پر بھی شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں صوبے میں دہشت گردی بڑھ چکی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما برے طالبانوں کو بھتے  دیں رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کی اپیل کا خیرمقدم

انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ٹی ٹی پی کو بھتے کی صورت مالی مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا۔ بلاول نے کہا کہ عمران خان  کی بے وقوفانہ  فیصلوں نے پاکستا ن کو ایک بار پھر سے دہشتگردی کے حوالے کردیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر